2025-02-28@22:31:39 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«کراچی پولیس چیف»:

    کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے  معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔ آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں  پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔  بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا۔ علاوہ ازیں  گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق...
    کراچی: ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دے دی، کراچی پولیس چیف نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔   کراچی پولیس چیف کی زیر نگرانی کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک نے کی جبکہ کمیٹی کے دیگر افسران میں اے ڈی آئی جی ایڈمن عمران شوکت اور اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ارشد صدیقی بھی شامل تھے۔ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔ ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوںگے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہروز علی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ ٹیم گرفتار ملزمان سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرے گی۔ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس حکومت کا ذیلی شعبہ ہے، لیکن پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضوں میں کمی واقع ہوئی ہے، بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی گئی تھی۔ بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کہا کہ زمینوں پر 2023ء کے مقابلے میں قبضے کی کم شکایات موصول ہوئی ہیں، سال 2024ء میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، زمینوں...
    فیس بک پر کراچی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاپتا اور اغوا شدہ بچوں کی بازیابی، امن و امان اور ٹریفک مینجمنٹ پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف نے افسران کو حکم دیا ہے کہ لاپتا بچوں کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران کراچی سے 3 بچے لاپتا ہو گئے تھے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے نوٹس لیا تھا اور پولیس کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کراچی پولیس کی جانب سے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا ، دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں ۔
    علامتی فوٹو کرچی شہر میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔  یہ بھی پڑھیے وال چاکنگ، پمفلٹس تقسیم پر 4گرفتار8ایجنٹ،17بھکاری بھی زیر حراست شہر میں وال چاکنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے جا سکے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔
۱