سندھ پولیس کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی:
ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دے دی، کراچی پولیس چیف نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔
کراچی پولیس چیف کی زیر نگرانی کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک نے کی جبکہ کمیٹی کے دیگر افسران میں اے ڈی آئی جی ایڈمن عمران شوکت اور اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ارشد صدیقی بھی شامل تھے۔
ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کراچی رینج کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دیدی جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر 152 کیسز کو مؤخر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ محنت ، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔
انھوں ںے مزید تاکید کی کہ عوام کے ساتھ انصاف ، تعاون اور مدد کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کیا جا سکے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی پولیس
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری، افسران ملوث
٭کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی سرپرستی میںبیٹر مافیا سرگرم
٭عزیز آباد بلاک 2کے پلاٹ 1018,1391,1822اور1826پر ناجائز تعمیرات
(جرأت نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بلڈنگ افسران ذاتی مفادات کی خاطر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ شہر بھر میں دھڑلے سے ناجائز تعمیرات جاری ہیں۔ کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان نے وسطی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ عمارتوں کے خلاف نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں خطیر رقوم کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ موصوف نے وسطی میں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بیٹر مافیا کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس وقت بھی عزیز آباد کے بلاک 2 پلاٹ نمبر1018,1391۔ 1822۔ اور1826 پر خلاف ضابطہ غیر قانونی تعمیرات انہدام نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہیں۔