2025-02-25@02:51:03 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«کالعدم تحریک طالبان»:
اسلام ٹائمز: کراچی، جنوبی پنجاب، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرم، ہزارہ جات، خیبر، مہمند سمیت مختلف علاقوں سے کالعدم سپاہ صحابہ سمیت تکفیری دھڑوں کے مدارس اور مراکز سے وابستہ لوگ کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور مذہبی شخصیات کی جانب سے خودکش حملون اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرحد کیساتھ پٹی میں جاری آپریشنز کا ردعمل کہہ کر تائید اور توجیہ کی جاتی تھی، اب اس کے برعکس کالعدم تحریک طالبان کے مختلف دھڑے سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر اور خبریں جاری کرتے ہیں کہ مذکورہ علاقوں سے گروپس کی صورت میں لوگ کالعدم تحریک طالبان سے ملحق ہو رہے...
٭بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پرراستے جداہونگے،نادر گبول ٭سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا،ترجمان حکومت سندھ (جرأت نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔نادر گبول نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی پھر یہ حکومت نہیں...
لاڑکانہ: بیگم نصرت بھٹو گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر طالبات ریس میں شریک ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ کے کارندے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لیا گیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن سے انتہائی مطلوب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 2008ء میں فتنہ الخوارج، جنتہ جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔
کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق حساس ادرے اور اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی کی پولیس پارٹی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مشترکہ کارروائی کے دوران اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اللہ خان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم تربیت یافتہ ہے جبکہ وہ مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ریکی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتو میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔...