Jang News:
2025-04-02@17:06:11 GMT

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف ریلیاں و احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف ریلیاں و احتجاج

---فائل فوٹو 

دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالز نکالنے کے خلاف میہڑ میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے 5 کلو میٹر پیدل مارچ کیا اور بعد ازاں گھنٹہ گھر چوک پر دھرنا دیا۔

دوسری جانب ٹھٹہ میں بھی دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

’دریا بچاؤ تحریک‘ کی جانب سے ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام  میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرپاکستان کومضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔  عیدکےموقع پرتمام پاکستانی اپنےاختلافات بھلادیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےافسوسناک واقعات میں بےگناہوں کوبسوں سے اتار کر شہید کیا گیا۔ افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم  4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کے کینالز نہیں بن رہے۔ وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کردیں۔  ہم مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ را کے کہنے پر ملک کیخلاف بات کررہے ہیں، ان سے بات کیسے ہوسکتی ہے؟۔ جو لوگ بات چیت کے لیے موجود ہیں، ان سے ضرور ہوگی۔  جھوٹی خبریں اور افواہیں نہ چھاپی جائیں، جس سے لوگوں کے کردار اور گھر تباہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کیا ہے۔  پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل بھی ہوا، پھر بھی ہم کھڑے رہے۔ 

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں ڈائیلگ سیاسی لوگوں کے ساتھ ہونے چاہییں۔ دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ پیکا ایکٹ کے حق میں پیپلزپارٹی کبھی نہیں رہی، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جھوٹی اور من گھڑت اور خواہش کے مطابق خبریں نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی آزادی کے لیے ہمیشہ پیپلزپارٹی لبرل رہی اور رہے گی۔ باقاعدہ مہمات چلائی جاتی رہیں مگر پیپلزپارٹی نے ایک صحافی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔ کچھ لوگوں نے قیادت پر گری ہوئی حد تک بھی بات کی۔

متعلقہ مضامین

  • کینالز کی تعمیر پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی قیادت کے بیک ڈور رابطے
  • کینالوں کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان، کل سندھ میں مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی، نثار کھوڑو
  • پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • پیپلزپارٹی کا6کینال منصوبے کے خلاف کل سندھ بھر میں مشعل برادر ریلیاں نکالنے کا اعلان
  • صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
  • پیکا قانون کیخلاف صحافتی تنطیموں کا ایک اور احتجاج، نئی تحریک کا اعلان
  • پیپلز پارٹی نہریں نکالنے کی مخالف نہیں، یوسف رضا گیلانی
  • دریائے سندھ پر نہروں کیخلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج، کشتیوں میں نمازِ عید ادا
  • مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن