2025-03-12@20:34:00 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«کا ویٹج»:

    انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا جانوروں کے ساتھ بھرپور دن،دودھ پلایا، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز )انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے شہر جام نگر ونتارا میں جانوروں کے ساتھ بھرپور دن گزارا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں جانوروں کے ساتھ گھلنے ملنے کی تصاویر شیئر کیں۔ جام نگر کے زو ونتارا میں نریندر مودی نے شیر کے بچوں، سفید شیر کے بچوں، بندروں سمیت آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا ہاتھیوں کے ساتھ دن گزارا۔ ونتارا بنیادی طور پر جانوروں کی بحالی اور ریسکیو کا سینٹر ہے جسے چڑیا گھر بھی کہا جا سکتا...
    کراچی: فلکیاتی علوم پر تحقیق اور کہکشائوں، سیاروں اور ستاروں کی حرکت کے مناظر کے مشاہدے کے لیے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری(رصد گاہ) کراچی میں قائم کردی گئی ہے جہاں سے رمضان اور عیدین کا چاند دیکھا جاسکے گا۔  یہ کراچی میں قائم دوسری رصدگاہ ہے جسے این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم میں قائم کیا گیا ہے، اس سے قبل فلکیاتی علوم پر تحقیق کے لیے واحد رصدگاہ جامعہ کراچی میں موجود تھی۔ اس رسد گاہ میں اعلی معیار کی جدید ٹیلی اسکوپ موجود ہیں جن میں سے ایک کو موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ رصدگاہ میں آویزاں علیحدہ سے 14 انچ کے لینس پر مشتمل ایک بڑی ٹیلی...
     مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر  نے  مظفرآباد, آزاد کشمیر  دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا ہے ۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا  رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے۔اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں  تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر آٹزم سکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں کی جائے گی۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکار مخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے خصوصی نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہیں، یہ زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہیں اور سیلاب بھی کنٹرول کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جامع  ’کلائمیٹ پالیسی‘ تشکیل دی، جس کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نو منتخب ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ  نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم اور چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم  زمرد خان  ہلال امتیاز کی طرف سے ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ  کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیپٹن شاہین خالد بٹ کی آمد پر پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے بچوں نے شاہانہ استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ خالد بٹ  نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال  بیرسٹر شیخ عابد وحید، شمیم احمد خان، ڈاکٹر صائمہ، عرفان درانی بھی ہمراہ موجود...
    پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکا نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ”مائیکروپراسیسر“ کی برآمد اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے.(جاری ہے) وائس آف امریکا کے مطابق اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) زمرد خان چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم نے پاکستان سویٹ ہوم کی بچیوں کے ہمراہ ملالہ یوسفزئی سے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا  پاکستان سویٹ ہوم کے اس مشن کو بہت داد دیتی ہوں کیونکہ انہوں نے یتیم بچیوں کو سہارا دیا چھت دی ایک امید دی۔ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ سوات میں حالات خراب تھے جب دہشت گردوں نے ہم سے ہمارا امن چھین لیا تھا اور بچوں کی تعلیم پر پابندی لگائی تھی اس موقع پر میں سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے...
    ویب ڈیسک —  بائیڈن انتظامیه نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ’مائیکروپراسیسر‘ کی برآمد، اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ انہیں چپ بھی کہا جاتا ہے۔ قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے۔ اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔...
۱