Jang News:
2025-02-02@10:05:01 GMT

ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہیں، یہ زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہیں اور سیلاب بھی کنٹرول کرتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جامع  ’کلائمیٹ پالیسی‘ تشکیل دی، جس کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی کے لیے واچ ٹاورز اور چیک پوسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ویٹ لینڈز پر تفریحی اور تحقیقی مقاصد کے لیے مخصوص سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ماہی گیری کے نظام کو منظم کیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ویٹ لینڈز یا دیگر علاقوں کے قدرتی توازن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

تجاوزات کا خاتمہ… ویلڈن مریم نواز

یہ حقیقت ہے کہ اگر حکومتیں عوامی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اور سنجیدہ ہو جائیں، ان حکومتوں کے حکمران یہ بات طے کر لیں کہ انہوں نے سیاست کی بجائے عوامی خدمت کرتے ہوئے جہاں ان کی زندگیوں کو آسان بنانا، جہاں ان کو خوشیاں، آسودگی کے ساتھ خوبصورت ماحول اور اس کے اندر اچھا رہن سہن دینا ہے جو کہ ہر حکومت کا بنیادی حق بنتا ہے تو پھر ہر طرف اچھی فضا دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستانی آج ایک نہیں کئی مسئلوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ حالات و واقعات کے تحت کبھی مسائل ہمارے اپنے ہی ہاتھوں پیدا ہوئے اور زیادہ مسائل ان اداروں نے پیدا کئے جن کا کام صرف عوام کو سہولت کاری اور ان کی مشکل زندگی کو آسان بنانا ہے۔ میں لاہور شہر کا پرانا شہری ہوں۔ میری عمر ستر پلس ہے اور میں لاہور کی جن گلیوں میں رہتا ہوں، جن بازاروں کے ساتھ میری زندگی کے لوازمات وابستہ ہیں، جن کے ساتھ دن رات مجھے واسطہ رہتا ہے وہاں میری آنکھیں عرصہ دراز سے ہر بات میں ناجائز کام دیکھنے کی اب عادی ہو چکی ہیں اور میں ایسے ماحول کا عادی ہو گیا یعنی جب محلوں کی گلیوں کی حالت زار کو دیکھتا ہوں تو وہاں سیوریج کے گندے اور صدیوں پہلے پڑے پائپوں سے گندے پانی کے اخراج نے وہاں کے مکینوں کا جینا حرام کر دیا۔ حتیٰ کہ نمازی گھر سے مسجدوں تک نماز پڑھنے نہیں جا سکتے، وہاں کے لوگوں کے اٹھتے جنازوں کو گندے پانی سے گزارا جاتا ہے، گٹروں سے ابلتے پانی نے جہاں زندگی کو اجیرن بنایا وہاں ایسی ایسی بیماریوں نے بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو گھیر رکھا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ موت کا سبب بھی بن رہی ہیں۔ ان گلیوں کے ٹوٹے سیوریج کو کون درست کرائے گا، جہاں اندھیروں کے علاوہ ان گلیوں کے راستوں کو جو گندے پانی کا جوہڑ بن چکے ہیں ان کو بہتر کرنے والے اداروں کے افسران سے ملازمین تک جو سوئے ہوئے ہیں ان کو کون جگائے گا البتہ ان کو جگانے کے لئے جب رشوت اور کرپشن کے دروازے کھولے جاتے ہیں تو ان کے اکا دکا کام ہو جاتے ہیں۔ ان اداروں میں تعینات افسران بالا کو ایم این ایز اور ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے اور ان کی منشا کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جہاں پنجاب کو صحیح سمت کی طرف لے جانے میں مثالی اقدامات اٹھائے جہاں وہ دن رات ایجوکیشن، ہیلتھ، سپورٹس اور دوسرے اداروں کو درست کرنے کے لئے اپنی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال چکی ہیں وہاں انہوں نے صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ لگاتے ہوئے اہم پیش رفت کرتے ہوئے اس نعرے کی آڑ میں سیاسی نمبرنگ نہیں کی اور پہلی بار انہوں نے تجاوزات کے خاتمہ پر عملدرآمد کرنے کے لئے جن ہنگامی بنیادوں پر کارپوریشن اور ایل ڈی اے کے سوئے ہوئے افسران کو جگایا اور ساتھ ہی ان افسران بالا کو بتا دیا کہ دفاتر کو چھوڑیں اور عوامی خدمت کے لئے اب باہر آئیں۔ جس کے اچھے نتائج آنا شروع ہوئے اور گزشتہ دو ہفتوں سے پنجاب بھر سے یہ آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ عشروں سے تجاوزات نے جہاں ہر شہری کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا تھا، وہاں سے کم از کم ان کو اچھا ماحول ملنا شروع ہو گیا ہے۔ انہی تجاوزات کی وجہ سے شہر لاہور کے حسن کو داغ لگ گئے اور جن اداروں کے ذمہ اس کو چار چاند لگانا تھا ان اداروں کے اندر کرپشن اور رشوت اس طرح رچ بس چکی ہے کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ لاہور کا حسن واپس آئے گا۔ لاہور کے بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے بازاروں تک ہر چھوٹے بدمعاش دکاندار نے اپنی دکان کے آگے ایک اور دکان سجا لی اور بازار میں جانے والوں کے لئے ایک قدم اٹھانا بھی محال بن گیا تھا۔ ایک تو بازار کی تنگ سڑکیں اوپر سے ناجائز بنے سائیکل سٹینڈ اور بڑی گاڑیوں کی بھرمار نے گھمبیر صورتحال پیدا کردی۔ دیکھا جائے تو ان ناجائز تجاوزات کو ختم کرنا کارپوریشن کا کام ہے جو بھاری رشوت لے کر ان کو ختم نہیں کرتے۔ تجاوزات، سرکاری اداروں میں رشوت کے بوجھ تلے اس قدر دب چکی ہیں کہ یہاں کوئی کسی کو پوچھے والا ہی نہیں۔ہر حکومت پنجاب نے تجاوزات ختم کرنے کے نعرے لگائے، کچھ نے ان پر کام کیا تو سیاسی دبائو اور بڑی سفارشوں نے تجاوزات کو رکوا دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور دھندلا دھندلا سا نظر آنے لگا، صفائی کرنے والے ادارے ایل ڈبلیو ایم سی کے بارے میں کیا کہا جائے۔ لگتا ہے کہ یہاں بھی رشوت نے بہت زوردار پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور یہ اپنے بنیادی فرائض کو بھول کر رشوت کے بازار کی طرف نکل چکا ہے۔ ایک وقت تو ہمیں یوں لگا کہ اس ادارے کا کام عید قربان پر بڑے شاپر تقسیم کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔ ان حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کا اعلان کیا تو سوئے ادارے فوراً حرکت میں آ گئے اور پھر لاہور کو صاف ستھرا بنانے اور تجاوزات کو ختم کیا جانے لگا اور چند ہی دنوں میں بازاروں کی اصل رونقیں بحال ہونے لگیں۔ عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ دیکھا جائے تو ایل ڈی اے اور کارپوریشن بڑی تباہی کے ذمہ دار ہیں اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ ان اداروں کی خراب کارکردگی پر ہمیشہ سے سوالات اٹھتے آ رہے ہیں۔ ان کی اس خراب کارکردگی کے بارے میں میڈیا تک بہت رویا چلایا مگر معاملات بجائے سنورنے کے وہ بگڑتے بگڑتے اس حد تک بگڑ گئے کہ یہاں کسی کی شنوائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی، یہاں ان لوگوں کے کام ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی فائلوں کو رشوت کے ذریعے پاس کرانے کی روایت ڈالی۔ اگر روز اول سے یہ ادارے سیاست اور رشوت دونوں کا شکار نہ ہوتے تو آج لاہور آپ کو چمکتا، دھمکتا اور ہرابھرا نظر آتا۔

ہم تو عرصہ دراز سے یہ بھی دیکھ رہے تھے کہ پنجاب کو درست کرنے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں کو شہر لاہور کے بڑے بڑے چوک تو نظر آتے ہیں جیسے لبرٹی، مال روڈ، گلبرگ کے چوک اور سڑکیں جو حکمرانوں کے راستوں میں آتی ہیں وہاں بہت صفائی ہوتی ہے۔ ان کو سمجھانے والے یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اس شہر کی تباہ شدہ گلیوں اور اندھیروں میں ڈوبے اور بدبودار ماحول کو بھی انہی اداروں نے دیکھنا اور درست کرنا ہے۔ وہ یہ بھی نہیں دیکھ رہے تھے کہ ان محلوں کی تباہ شدہ گلیوں اور سڑکوں پر آئے روز جو حادثات پیش آ رہے ہیں ان کی روک تھام کیلئے انہی کی بڑی ذمہ داری ہے۔

اور آخری بات…
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے تجاوزات مافیا پر جو ہاتھ ڈالا ہے وہ قابل تحسین ہی نہیں۔ ان کو سلام کرنے کے مترادف ہے کہ 1947ء کے بعد پہلی بار تنگ بازار اب کشادہ نظر آنے لگے ہیں جو کام 1988ء میں نوازشریف کی حکومت نے تجاوزات اور تھڑوں کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے آج وہ کام مریم نواز نے کرکے یہ بات بھی ثابت کر دی کہ وہ اچھے والدین کی اچھی اولادوں میں سے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی جانب سے ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں جاری
  • فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، یہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے، مریم اورنگزیب 
  • ویٹ لینڈز (آب گاہیں)ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے:مریم نواز
  • پنجاب میں تاریخی ماحولیاتی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف
  • دھی رانی پروگرام …
  • وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،خواجہ سلمان رفیق
  • پنجاب گیمز کا افتتاح، ایک کھیل ہوتا ہے، ایک کھلواڑ کسی کی باتوں میں نہ آنا: مریم نواز
  • تجاوزات کا خاتمہ… ویلڈن مریم نواز
  •  اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز