نو منتخب ایم ڈی بیت المال کیپٹن شاہین خالد کا دورہ سویٹ ہوم، شاندار استقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نو منتخب ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم اور چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان ہلال امتیاز کی طرف سے ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیپٹن شاہین خالد بٹ کی آمد پر پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے بچوں نے شاہانہ استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ خالد بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر شیخ عابد وحید، شمیم احمد خان، ڈاکٹر صائمہ، عرفان درانی بھی ہمراہ موجود تھے۔ سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے کہا چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان جس مشن کو لے کر چل رہے ہیں یہ ایک عظیم مشن ہے جس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان بیت المال آپ کے اس مشن میں شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ تقریب کے اختتام پر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کو زمرد خان کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان بیت المال ایم ڈی
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کے بعد لاہور دوبارہ پہنچ گئی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورمکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئی۔ٹرافی اس سے پہلے پاکستان میں 16 سے 25 نومبر تک پاکستان آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔
ٹرافی 31 جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔بعدازاں ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔
ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔
واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگی۔