2025-01-27@04:19:13 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ڈی ایچ کیو»:
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر میں موجود تحصیل اسپتال کے تمام شعبے ڈی ایچ کیو منتقل، شہریوں کے لیے شدید مشکلات، ڈی ایچ کیو اسپتال شہر سے 2 کلو میٹر دور ہے جہاں ایمرجنسی کی صورت میں شدید پریشانی ہو گی، شہری۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہیڈ کوارٹر شہر میں موجود طبی سہولیات کی تحصیل اسپتال کی او پی ڈی، ای پی آئی اور گائنی وارڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کے لیے موجود لیبارٹری بھی بند کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں مٹیاری شہر اور نواحی دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات مکمل بند ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس: ’راجا بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے‘، گواہان کا بیانگواہان نے ملزمان سے برآمد ہونے والے ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔ دوران سماعت مقدمے میں پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان نے اپنے بیانات قلم بند کرالیے، جن میں اے ایس آئی شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل عمران اختر، کانسٹیبل زبیر صدیقی اور انوار شامل ہیں۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر...
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، سماعت کے دوران استغاثہ کے ۔مزید گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جائے گی پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرائے جا رہے ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے5گواہان کی شہادت قلم بند ہو چکی ہے۔ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،شہریار افریدی،شیخ رشید نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں راجہ بشارت،زرتاج گل،عمر ایوب بھی نامزد ملزمان ہیں۔
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ آر اے بازار کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5ویں گواہ کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت تحریک انصاف کے سابق چیئرمین، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجا سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے جبکہ ملزمان کی پیروی کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے علاوہ سرکاری وکیل ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر اے ایس آئی نور نے استغاثہ کے گواہ کی حیثیت سے بیان ریکارڈ کروایا اس طرح مقدمے میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادت مکمل ہو چکی ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو طبی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خریداری سے ڈی آئی خان کے عوام کو دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین کو ڈی ایچ کیو اسپتال کی کیتھ لیب میں نصب کیا جائے گا، جس سے اسپتال کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔ فراز احمد مغل نے اس بات پر زور...
گزشتہ اے این پی دور حکومت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مردان کی اپ گریڈیشن کے لیے منظور کیے گئے منصوبے گزشتہ 15سالوں سے زیر التوا ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جو مردان کا اہم اسپتال ہے کیونکہ شہر کے بیچ و بیچ ہونے کی وجہ سے یہاں پر اردگرد علاقوں کا دارومداربھی کافی زیادہ ہے۔ اے این پی دور حکومت میں اسپتال کی اپ گریڈیشن، جدید مشینری اور اسپتال کی بہتری کے لیے فنڈز مختص کیے گئے تھے مگر گزشتہ 15سالوں سے پی ٹی آئی دور حکومت میں ڈی ایچ کیو اسپتال پر کوئی کام شروع نہیں ہوسکا اور 15 سالوں سے یہ اسپتال اسی حالت میں ہے اور مختص کیے گئے فنڈز بھی ضائع ہوچکے ہیں۔ آپ اور...