2025-04-13@18:22:12 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«ڈھاکا کی»:
دبئی سے بنگلہ دیش، ڈھاکا جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا، ایئرپورٹ پر تعینات طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔ غیرملکی ایئرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ، مسافر پریشان دوسری جانب غیرملکی ائیرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، جسے صبح 3بج کر50 منٹ پر دوحہ روانہ ہونا تھا، غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا...
---فائل فوٹو دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ڈھاکا کی پرواز میں مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگشارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی...
دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے...
بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے...
بنگالی سحری کی خاص بات اور پکوان کیا ہیں؟ جانیے ڈھاکا سے نمائندہ وی نیوز کی خصوصی رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بنگلہ دیش ڈھاکا سحری کالا بھنہ مٹن کڑاہی محمد عمران نذیرہ بازار
سانحہ مشرقی پاکستان 1971 اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے نئے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تحریر کردہ کتاب “سفر در سفر” کی تقریب رونمائی ایک مقامی حال میں وائس فار ہیومینیٹی انٹرنیشنل ، پاکستان چیپٹر کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ یہ کتاب ڈاکٹر انور شکیل کی آپ بیتی ہے جسے انھوں نے امریکا میں مقیم ممتاز سماجی کارکن اور مصنفہ گوہر تاج کی معاونت سے مکمل کی۔ ڈاکٹر شکیل کینیڈا کے رہائشی ہیں اور تقریب کے لئے خصوصی طور سے پاکستان تشریف لائے تھے۔ سقوط مشرقی پاکستان کے وقت ڈاکٹر شکیل کی عمر بارہ سال تھی اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستانی فوجیوں کے ہمراہ جنگی قیدی بنالیے گئے پھر اگلے 22...
ڈھاکا : بنگلہ دیش نے کراچی سے ڈھاکا براہ راست فلائٹس کے لیے کم لاگت والی مقامی فضائی کمپنی فلائی جناح کی منظوری دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی میڈیا آؤٹ لیٹ ڈیلی اسٹار نے رپورٹ کیا تھا کہ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے چیئرمین ایئر وائس مارشل مونجر کبیر بھویاں نے بتایا کہ فلائی جناح نے ہمیں درخواست دی اور اسے منظور کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب (فلائی جناح) جی ایس اے (جنرل سیلز ایجنٹ) کی مجاز ہوگی، تاہم ایک بار وہ سلاٹ اور فریکوئنسی کی درخواست کریں گے تو ہم انہیں فراہم کریں گے۔ بھارتی میڈیانے بھی رپورٹ کیا کہ چٹاگانگ اور کراچی کے درمیان...