2025-03-23@08:08:39 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«چین کی صارفی مارکیٹ»:
بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔ اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.3731 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی اور یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہے.ایسا اعتماد کہاں سے آتا...
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔ کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔ اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔ دریں اثنا،...
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کا اختتام منفی زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 477 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 924 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر شرح سود میں توقعات کے برعکس ایک فیصد کمی کے باعث منفی اثرات ہیں۔سٹاک مارکیٹ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں697پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار823پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے،گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی سطح گنوا دی تھی۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 360 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار 520پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب کل گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا ، گورنر سٹیٹ بینک نے شرح سود میں100بیس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا تھا، شرح سودایک فیصد کمی سے12فیصد ہوگی تھی،پہلے شرح...
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔