Express News:
2025-04-17@17:54:37 GMT

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی، 
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 9 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 3224 ڈالر فی اونس ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان: ونڈ سکرین کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 کا بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
  • ضروری کموڈٹی کی قیمت میں بیتھے بٹھائے بھاری اضافہ کر دیا۔
  • اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
  • مئی کیلئے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ
  • چین دنیا کی مارکیٹ ہے اور تمام ممالک کے لئے ایک موقع ہے، چینی  وزارت خارجہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ