2025-02-12@18:04:55 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«پکڑی گئی»:
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ پکڑ لیا۔ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق 2 جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف ایس کا غلط استعمال ہوا۔ جعلساز کمپنیوں نے قیمتی دھات کے 47 کنٹینرز درآمد کیے۔ ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے 111 میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ایک جعلساز کمپنی نے 49کروڑ 90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04...
![لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی](/images/blank.png)
لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیاسیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی...
سول اسپتال حیدرآباد کی دو نرسیں ادویات چوری کرتے پکڑی گئیں، نرسیں دوائیوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرارہورہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال حیدرآباد میں خفیہ اطلاع پر اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر فیضان میمن اور اے ایم ایس اسٹور ڈاکٹر پونم جتوئی نے کارروائی کرکے اسٹاف نرس ثمینہ اور نغینہ کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔اس سلسلے میں اے ایم ایس ڈاکٹر آفتاب پُھل کا کہنا ہے کہ نرسیں دواوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرار ہورہی تھیں۔دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری کرتی تھیں جن کے خلاف آج کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں نرسز چوری کی ادویات گاڑی میں لیکر جانے لگی تھی کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں رنگے ہاتھوں...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی اور سپر ہائی وے روڈ چیک پر اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں گڈانی کے نزدیک سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی 1973 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب ضبط کی گئیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران سپر ہائی وے روڈ چیک پر مسافر کوچ کے ذریعے اسمگل کی جانے والی 102 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ یہ شراب اندرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھی اور اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 63 ہزار امریکی ڈالر (70 لاکھ پچاس ہزار سات سو پاکستانی روپے) کے قریب ہے۔ پکڑی جانے...
سول اسپتال حیدرآباد میں مبینہ طور پر ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئیں۔ اسپتال حکام نے نرسز سے تفتیش کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی۔ اے ایم ایس کے مطابق دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکریٹریٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی 2 نرسز پکڑی گئیں۔سول اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فیضان میمن کے مطابق پکڑی جانے والی دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری میں ملوث تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شکایات موصول ہونے پر دونوں نرسز کی ریکی کی گئی اور رنگے ہاتھوں پکڑ گیا۔ دونوں نرسز کے قبضے سے ہینڈ بیگز کے علاوہ دواؤں سے بھرے شاپر بھی ملے ہیں۔برآمد ہونے والی ساری ادویات وہ تھیں جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں،دونوں نرسز پیڈز وارڈ میں تعینات تھیں۔دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکرٹریٹ کو واپس کرکےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ خاتون پروفیسر کی کلاس روم میں طالب علم سے شادی کی ویڈیو وائرل
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر گداگری اور جعل سازی کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمہ صحت خاتون بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے۔ ملزمہ وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی،ملزمہ کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔ مزید پڑھیں: گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے،...
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک ترجمان پی آئی اے...
شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے دعویٰ کیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ایئرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے گئے۔ ذرائع کسٹمز نے الزام لگایا کیا کہ ایئرہوسٹس پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل اسمگلر کرکے لائی۔ حکام نے کہا کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔
ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔ ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی، ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔ Ansa Awais Content Writer
— فائل فوٹو لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیسکو آپریشن کا چوتھا روز، بجلی چوری میں ملوث 248 کنکشنز پکڑ لیےلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چوتھے روز آپریشن کے دوران چوری 248 کنکشنز پکڑلیے۔ شاہد حیدر نے کہا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی۔دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹیکشن بل...
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی، سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت کے 27 عدد کٹے (بیگ) سفینہ گٹکا برآمد، 3 ملزمان گرفتار، ٹویوٹا ریوو گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر اور انچارج پولیس پوسٹ دندو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، دورانِ چیکنگ دندو ٹو ماتلی لنک روڈ نزد جاڑیوں موریوں پر حیدرآباد کی طرف سے آنے والی ٹویوٹا ریوو گاڑی (بغیر رجسٹریشن نمبر) کو روک کر...
پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب کے مطابق ملزمان سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان متعدد بار منشیات کیسز میں جیل جا چکے ہیں۔
راولپنڈی: جیولری شاپ میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی چوری کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی۔ تھانہ بنی کی حدود میں جیولری شاپ پر دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چوری کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے بیش قیمت چین برآمد کرلی۔ گاہگ کے روپ میں آنے والی خاتون چور جیولری شاپ پر جیولر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چرا کر لے گئی تاہم جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نے اس کے ہاتھ کی صفائی کو محفوظ...