عرب ممالک میں گداگری میں ملوث ملزمہ کراچی ایئر پورٹ پر کیسے پکڑی گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر گداگری اور جعل سازی کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمہ صحت خاتون بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے۔ ملزمہ وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی،ملزمہ کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔
مزید پڑھیں: گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار
ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ ملزمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خدا بخش نامی ایجنٹ سے سعودی عرب جانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔
ملزمہ نے مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے تھے جبکہ ملزم احسان سینیگال سے پاکستان پہنچا تھا۔ امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کی امیگریشن اسٹیمپ جعلی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپورہ کے رہائشی انصر نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، ملزم نے البانیہ جانے کے لیے ایجنٹ کے ساتھ 30 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جس میں سے 10 لاکھ روپے ابتدائی طور ایجنٹ کو ادا کیے گئے۔
مذکورہ رقم کے عوض ایجنٹ نے مسافر کو یورپ بھجوانا تھا، ملزم نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ نے مذکورہ جعلی امیگریشن اسٹیمپ اس کے پاسپورٹ پر لگائی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے بحرین سعودی عرب شیخوپورہ قطر کراچی ایئرپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے شیخوپورہ کراچی ایئرپورٹ میں ملوث کے لیے
پڑھیں:
حج تیاریاں ، عمرے ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کر دی۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیرملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں ، واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ لازمی ہو گا ، کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہو گا۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔
تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا