بلوچستان: بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی اور سپر ہائی وے روڈ چیک پر اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔
انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں گڈانی کے نزدیک سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی 1973 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب ضبط کی گئیں۔
ایک اور کارروائی کے دوران سپر ہائی وے روڈ چیک پر مسافر کوچ کے ذریعے اسمگل کی جانے والی 102 بوتلیں برآمد کی گئیں۔
یہ شراب اندرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھی اور اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 63 ہزار امریکی ڈالر (70 لاکھ پچاس ہزار سات سو پاکستانی روپے) کے قریب ہے۔
پکڑی جانے والی شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل نے کارروائیوں میں شامل افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کینیڈا کا امریکا کو کرارا جواب، پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگادیا
کینیڈا نے امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کےخلاف اسی طرح کا جوابی اقدام کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگانا شروع کردیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس نے پڑوسی کی جانب سے اسی طرح کے اقدام کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے گاڑیوں کی بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نئے عائدہ کردہ محصولات یا درآمدی ٹیکس وہ کینیڈین شہری ادا کریں گے جو امریکا سے گاڑیاں یا ان کے پرزے خریدتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی
اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہ نئے ٹیکس بدھ کی آدھی رات کے بعد نافذ العمل ہوجائیں گے، کینیڈا کے وزیر خزانہ Francois-Philippe Champagne نے کہا کہ ان کا ملک غیرضروری اور نہ معقول" محصولات کا جواب دے رہا ہے۔
دوسری بار اقتدار میں واپس آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخلتف ممالک پر بھاری ٹیسکز عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کے علان کا ہدف کینیڈا سمیت ان کے کچھ اہم تجارتی شراکت دار بن رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ وہ عالمی تجارت سے غیر منصفانہ رواج کو دور کریں گے۔