2025-03-04@10:21:21 GMT
تلاش کی گنتی: 11358
«پروازوں میں»:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39روپے کے اضافے سے...
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا وہ نشے میں لگ رہا تھا تفتیش دوبارہ ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان اور شیراز سے تفتیش کی ہے۔ تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے کہا ہے کہ 28 فروری کو پولیس کو خط لکھا کہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ہمیں دیا جائے مگر پولیس نے اب تک ہمیں کوئی سامان فراہم نہیں کیا، پولیس کی ریڈ ٹیم کے بارے میں بھی معلومات فراہم نہیں کی جاسکیں۔ ایف آئی اے کے مطابق شیراز نے...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان...
ٹل سے کرم کے لیے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانگی کے لیے تیار ہے۔ ایس ایچ او ٹل فضل خان کے مطابق تحصیل ٹل سے کرم کے لیے قافلہ کچھ دیر میں روانہ کردیا جائے گا۔قافلے میں تقریباً 150 گاڑیاں بھیجی جا رہی ہیں، جن میں اشیائے خور و نوش اور ادویات شامل ہیں۔ 80 گاڑیاں چھپری چیک پوسٹ میں داخل کرکے روانہ کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےضلع کرم کے لیے ادویات کی مزید کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ صوبائی مشیر صحت کے مطابق آج مزید 1800 کلوگرام وزنی ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو پہنچائی گئی ہے۔ مشیر صحت احتشام علی...
کراچی: نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستانی یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مواد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’عجیب مخلوق‘ قرار دے دیا۔ بشریٰ انصاری کا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈیلی ولاگرز کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں مگر زیادہ حیرت انہیں دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ڈیلی ولاگرز کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ان کے مواد کا معیار انتہائی بکواس ہے اور انہیں بولنے کی بھی تمیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے...
چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، وائٹ پیپر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار...
چین میں چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بدھ کو شروع ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی۔ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ایک تازہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے یوکرینی صدر زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے...
چین کی جانب سے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت اور ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے فینٹانل کی بنا پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی تمام چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کے روزچینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے حالیہ اضافی ٹیرف اقدامات کے تناظر میں ڈبلیو ٹی او تنازعات تصفیہ میکانزم کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات...
—فائل فوٹو انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے مخصوص ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے درخواست دہندگان کو بغیر کسی رُکاوٹ کے مدد فراہم کرنے کے لیے ایک کسٹمر کیئر ڈیسک (سی سی ڈی) کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ نیا اقدام روایتی ای میل اور فون سپورٹ کی جگہ لے گا، جو پہلے کام کے اوقات تک محدود تھے۔ اب درخواست دہندگان بلاتعطل امداد کو یقینی بناتے ہوئے، کسی بھی وقت اپنے سوالات اور خدشات پیش کر سکتے ہیں۔ سندھ: 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہمحکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کے لیے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر--فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خانامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کر دی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس اور بجلی کے لیے پریشان...
فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دونوں میاں بیوی اپنی ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیعلاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع...
چین کے دفاعی اخراجات عالمی اوسط سے کم ہیں، ترجمان این پی سی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز چین ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرسکتا ہے، لو چھین جیئنبیجنگ :14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس منگل کے روز عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے دفاعی اخراجات نے 2016 سے لگاتار نو سال تک سنگل ڈیجٹ گروتھ برقرار رکھی ہے اور...
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم”...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے منگل 5 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔
محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے فارغ کرکے سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا، جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ یہ بات واضح رہے کہ محمد رضوان ایک روزہ کرکٹ میں کپتانی جاری رکھیں گے لاہور میں سلمان علی آغا کے ہمراہ قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کی جس میں یہ اعلان کیا، ساتھ انہوں نے دورہ...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس7مارچ کو طلب کر لیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس 7 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی کیسز کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ سرکاری وکیل کے مطابق پرویز الہی پر پنجاب بھر میں 32 مقدمات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹس اگئی ہیں یہ کیس اب داخل دفتر کیا جاتا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ مھجے کچھ وقت دیں میں رپورٹ کو دیکھنے کے بعد دلائل دینا چاہتا ہوں۔ رپورٹ میں کچھ متضاد حقائق بیان کیے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔...
خیبر پختونخوا کی حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور مشترکہ منافع کے معاہدوں سے روک دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں من پسند پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے اشتراک کے معاہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ معاہدے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کتابیں چھپائی کے لیے من پسند پبلشرز کو دی گئیں، پرائیویٹ پبلشرز کو منافع میں شراکت داری کے معاہدے دیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار...
اسلام آباد: تاجکستان نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں استعمال کرنے، لاجسٹک مسائل حل کرنے اور پاکستان سے براہ راست پروازوں کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے تاجک سفیر نے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات پر اہم گفتگو کی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات گہرے ہیں، تجارتی روابط مزید بڑھائیں گے، تاجک سفیر نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے استعمال میں دلچسپی ظاہر کی ہے، تاجک سفیر نے لاجسٹک مسائل کے حل کی درخواست کی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ برادر ملک تاجکستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، تاجکستان کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہاکہ ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا ، ایک روپے کی گڑ بڑ کی ایک خبر نہیں آئی ایمانداری سے عوام کی خدمت، پاکستان کی ترقی اور پرخلوص تعمیر ایک سال کے سفر کا خلاصہ ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیاتھا، وہ پورا کردکھایا، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان پھر کامیاب ہوا ہے وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اُن کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فی صد پر آئی،...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان محمد رضوان کی کپتانی میں تبدیلی کو فراری سے رکشے پر آنا قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران انکی کپتانی کی تعریف کرتے تھے لیکن جب سے وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے ہیں واضح فرق دیکھنےکو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی کو آپ فراری سے رکشے پر آنا قرار دے سکتے ہیں، یہ 'غیر معمولی' ہے۔ مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان آج ہوگا! بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان محمد عامر نے کہا کہ محمد رضوان...
چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج کے تبادلے کی وجہ سے سابق وزیرِاعلیٰ کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔ میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکیمیرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء نے اُن کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جسے منظور...
—فائل فوٹو ملتان کے نواحی علاقہ اڈا بند بوسن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کی ٹکر سے کمسن بچی اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق کراچی گلشن اقبال بلاک گیارہ اتوار بازار پارکنگ کے... ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا-
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) بھارت نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور ریاست منی پور کے تعلق سے بعض بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور ان کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "غلط و بے بنیاد" قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران عالمی سطح پر اپنی تازہ رپورٹ میں بھارت کا نام لے کر اس کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاست منی پور میں تشدد سے نمٹنے کے لیے "تیز" کوششوں پر زور دیا تھا۔ جموں وکشمیر میں...
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، آدھی رات کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے والے کم از کم 13 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ نجی اخبار میں ذرائع کے حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے اسپالگا، گوش، ٹپی، باروانا، پیپانا لوئر اور پپانا ٹاپ کی 6 سیکیورٹی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات فوجیوں نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ متعدد مبینہ طور پر...
بیٹے کی امریکی شہریت کے باعث تنازع میں گھرے ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو موصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد محمد جواد ظریف نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، چیف جسٹس نے بھی استعفیٰ دے کر یونیورسٹی میں تدریس کی طرف لوٹ جانے کا مشورہ دیا، تاکہ صدر مسعود پز شکیان کی انتظامیہ پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔ مزید پڑھیں: نیوکلیئر ڈیل میں...
سندھ حکومت نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ فروخت کرنےوالےڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اوردکانیں سیل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی مواد جس قیمت پر فروخت کریں وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا سیکشن 18 کہتا ہے کہ کوئی بھی چیز فروخت کی جائے تو اس کی قیمت لکھنا لازمی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹربیورو آف سپلائی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدآمد...
فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بڑا کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ فتح جنگ کے مین بازار، کوہاٹ روڈ اور کھوڑ روڈ سمیت مختلف تجارتی مراکز میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو چیک کیا گیا، جن میں سے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر مجموعی...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ نے کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جمعرات تک جواب طلب کر لیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابوں کی چھپائی من پسند پبلشرز کو دی۔ عدالت نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہوگا کہ چور رقم یا سامان لوٹ کر لے گئے لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی انوکھی چوری کی واردات کے بارے میں بتائیں گے جس میں چور نے خود 9 سال بعد پولیس کو گرفتاری دے دی اور اعتراف جرم کر لیا۔ چوری کی واردات کا یہ انوکھا کیس 18 جنوری 2016 کا ہے، جب ایک چور نے ہالینڈ کے جنوبی قصبے ٹرنوزن میں پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔ کیشئر نے چور کی تفصیلات پولیس کو فراہم کیں جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تاہم وہ ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی، یوں یہ کیس حل نہ ہو سکا۔ یہ...
بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی ملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم اوربانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے ؟ جس پر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ اس عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہو رہا ہے درخواست گزار کے وکیل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سپریڈنٹ...
صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنے تک خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بڑھنے سے پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ 82 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اعتراف کیا کہ انہیں ڈائیلاگ یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار وہ رات گئے ہدایت کار کو کال کرکے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے لکھا، "عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ڈائیلاگ یاد رکھنا ہی چیلنج نہیں بلکہ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے۔" انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ ہدایت کار سے دوبارہ موقع دینے کی گزارش کرتے ہیں۔...
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی تھے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور...
بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈین سمے رائنا پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ یوٹیوبرز اپنے رویے کو درست کریں، ورنہ ہمیں معلوم ہے کہ ان سے کیسے نمٹنا ہے۔ عدالت نے مشہور کامیڈین سمے رائنا کو کینیڈا میں اپنے شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ سے متعلق متنازع بیانات دینے پر سخت ریمارکس دیے ہیں۔ یہ ریمارکس اس وقت دیے گئے جب عدالت مشہور پوڈکاسٹر رنویر الہٰ بادیہ کی درخواست سن رہی تھی، جنہوں نے پچھلے مہینے رائنا کے شو میں کچھ غیر اخلاقی اور نازیبا تبصرے کیے تھے، جس کے بعد ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ جسٹس سوریا کانت نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ یہ نوجوان خود کو حد سے...

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا، نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،بتایاگیا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔پرواز کے 200 مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںمختلف وجوہات کی بناءپر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح...
ممتاز بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہوتے ہیں اور لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہیں،امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں پاک، بھارت کے درمیان کھیلوں کے ذریعے تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور ایسے دورے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی اورایشیا کپ 2023 کے دوران بھارتی ٹیم کی پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے گپتا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومتوں کا تھا، لیکن اگر عوام اور صحافی ایک دوسرے کے ملک آ سکتے ہیں تو کھلاڑیوں کو بھی موقع ملنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا...
دورہ نیوزی لینڈ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپے جانے کا امکان ہے، محمد رضوان ون ڈے اسکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے گا جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔
صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 54 ارب روپے سے زائد مالیت کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، صحت، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں، ضم شدہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو...
الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جبری گرفتاریاں، انسانی حقوق کے علمبرداروں کی نظربندیاں اور میڈیا پرسنسرشپ نے بھارت کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران کشمیری نمائندوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی ادارے پر جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے انٹرپول کے ذریعے یو اے ای میں آپریشن کیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق یو اے ای میں انٹرپول آپریشن کیا گیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، مطلوب ملزم کویت سے گرفتارترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، فراڈ اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ملزمان کو آج شام یو اے ای سے پاکستان منتقل کر دیا جائے گا جبکہ لاہور ایئر پورٹ پہنچ کر متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے...
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔
انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا ایک سال ہوگیا، انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، مخصوص نشستیں ملنا...
اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون اور پانی، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے تعلق کو 2026ء کے اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے مکالمے میں شامل کرنے کے لیے کلیدی موضوعات کے طور پر تجویز کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ای سی او ایس او سی (ECOSOC) چیمبر میں ہونے والے 2026ء اقوام متحدہ واٹر کانفرنس کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ کانفرنس ایس ڈی جی 6 کے ہدف ’’سب کے لیے صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی‘‘ کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس بحث کی...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔ کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور گاڑی میں موجود 2...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان حال ہی میں ہونے والی گرما گرمی کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی ہاتھا پائی کی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر اور یوکرینی صدر کے درمیان انتہائی سخت لہجے میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد اب ان دونوں شخصیات کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی مصنوعی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) ویڈیو میں زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں امریکی اور یوکرینی صدر کو ایک...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں شہباز شریف نے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے، افراط زر ڈیڑھ فیصد پر ہے جو 2015 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہترہورہے ہیں، معیشت کی بہتری،کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔ عید الفطر کس تاریخ کو...
پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی مدینے میں شادی کی ایک اور تقریب کے یادگار لمحے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ حال ہی میں عمر شہزاد کا سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح ہوا ہے جس کے بعد خوشیوں بھری تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ فروری کے اختتام پر عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کیا اور عمرے کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ساتھ اہلیہ بھی نظر آئیں، لیکن پہلے ان کی شناخت کو راز میں رکھا گیا پھر اگلی پوسٹ میں شکل اور شناخت واضح کر دی گئی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ میں نکاح کے موقع پر شانزے لودھی نے ہلکا گلابی رنگ...
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال روانہ نہ ہوسکی۔200 کے قریب متاثرہ مسافروں نے ایئرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا، مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لیے گئے تھے۔
ٹرمپ کے اعلان نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کروادی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف منگل سے نافذ ہو جائے گا، جس سے شمالی امریکہ میں تجارتی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور مالیاتی منڈیوں میں مندی دیکھی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جبکہ میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’انہیں ٹیرف دینا ہوگا، یا پھر امریکہ میں اپنے کارخانے اور دیگر صنعتیں لگانی ہوں گی تاکہ انہیں کوئی ٹیرف نہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست قابل سماعت قراردیدی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کرکے درخواست پر ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مزید :
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال, ایک برس مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس طلب،آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے. وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے. اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے. خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان، خواتین، طالب علموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں حکومتی...
برلن: جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" بنیں اور روس کے ساتھ امن معاہدہ کریں۔ مرز نے کہا کہ یہ محض زیلنسکی کے الفاظ پر فوری ردعمل نہیں تھا، بلکہ ایک سوچا سمجھا اقدام لگتا ہے۔ مرز نے خبردار کیا کہ...
تلخ کلامی کے اثرات شروع؛ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کے مطابق صدرٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ امن پر ہے ، ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پر عزم ہونےکی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی امداد کو روک رہےہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں ، تاکہ یقینی بنایا جائے کہ یہ کسی حل میں حصہ ڈال رہی ہے۔ اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو دھمکی...
درخواست میں موقف اختیار کیاکہ نواز شریف اور مریم نواز2024 سے قومی خزانے کو اپنی تشہر کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت قومی خزانے کو ذاتی تشہر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود مختلف منصوبوں پر وزیراعلی اور ان کے والد کی تصویر لگائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی آر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے شہری خاتون اشباء کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کے اقدام کو...
بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی پرفارمنس نے مداحوں کو خوش کردیا۔ فلم رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔ فلم کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا گانا ’زہرہ جبیں‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلور رنگ کا شاندار لباس پہنا ہے اور وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟ فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے۔ اس گانے کو نقاش عزیز...
گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد امریکا نے یوکرین کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روک دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی طرف سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابظہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟ وائٹ ہاؤس ذرائع نے امداد...
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ نیو اسلام آباد اٸیر پورٹ پر دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ سراپا احتجاج 200 کے قریب مسافروں نے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ ائیرلائن کا عملہ ائیرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ The Pakistan Football Federation (PFF) has confirmed the participation of the Pakistan men’s national team in the AFC Asian Cup 2027 qualifiers. The qualifiers will be played on a home-and-away basis, with Pakistan placed in Group E alongside Syria, Afghanistan and Myanmar. pic.twitter.com/tZL8R27ASs — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) March 3, 2025 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ...
ملکہ کوہسار مری، گلیات، وادی کاغان ناران اور آزاد کشمیرک ی وادی نیلم میں شدید برفباری سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد گلیات میں شدید برفباری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کیے جانے کے بعد مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے بند کرکے برف صاف کی جا رہی ہے۔ محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کو کلیئر کرنے میں...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، عہدیداروں کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دئیے۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے مختلف نمبر بتا کر چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر تک...
ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی سمیت بھارت کی تمام غیر انسانی اور پرتشدد کارروائیاں کشمیری عوام کو اپنی جائر جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے وزرائے اعلیٰ بلوچستان اور سندھو نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وزرائے اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔. اعلامیہ کے مطابق سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔. بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی مسائل حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہلاک دہشتگر دافغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈ ر نکلا‘ فورسز میں فائر نگ کا تبادلہ : قلات خودکش حملہ جوان شہید
اسلا م آباد‘ پشاور‘ لاہور‘ قلات (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نامہ نگار+نیوز ایجنسیاں) پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے‘ 28 فروری 2025ء کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا‘ ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی‘ جو دندارگاؤں، ضلع چک، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا‘ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔اس سے...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروری معقول قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی اوّل ترجیح ہے۔ اقتصادی اشارے حکومتی کوششوں کی بدولت بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے اشیائے ضروری کی قیمتوں میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ افراطِ زر مزید کم ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال مکمل کر رہی ہے اور اس موقع پر یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ مزید پڑھیں: مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ عہدے سے برطرف انہوں نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ پچھلے مہینے افراطِ زر 1.5 فیصد تک آ گیا ہے، جو ستمبر 2015 کے بعد سب...
جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی از سر نو کی جا رہی ہے، نئی تنظیم سازی کے تحت تمام ریجنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ریجنل و ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے۔ جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا علی اصغر نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی از سر نو کی جا رہی ہے، نئی تنظیم سازی کے تحت تمام ریجنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔ علی اصغر نے مزید بتایا کہ اصل لیڈر کو آگے لانے اور تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش جنگ بندی معاہدے کے لئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے مستقل جنگ بندی اور تنازع کے 2 ریاستی حل پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا، پاکستان نے رمضان المبارک میں اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر...
جب 220 سال قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پہلا افطار ڈنر دیا
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنی پہلی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی خان میں منعقدہ پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون پسینہ بہا کر ملک کو عظیم بنائیں گے، دعا کریں قرضے ختم ہو جائیں اگر ترقی میں ہم نے بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ وزیر اعظم نے مہنگائی 40 سے 2.4 فی صد پر آنے کا دعویٰ بھی کیا اور واضح کر دیا کہ دہشت گردی اور احتجاجی سیاست کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ عوام دعا کریں کہ ملک ترقی کرے اور صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے گا تو ملک ترقی کرسکے گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ قرضوں کے ساتھ...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سہراب الرحمٰن اور 21 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ سہراب الرحمٰن کو گردن اور پیٹ جبکہ محسن کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد آغا خان...
اسلام آباد: ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کرکے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دینگے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے، وہاں علیحدہ عملہ اور اسکا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہیئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کرکے نشتر ٹو منتقل کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا نشتر ہسپتال میں احتجاج، ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و نرسز تنظیموں کی بھی احتجاج میں شرکت، دس دس دن سے آپریشن کے منتظر مریض اور لواحقین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے،...
ہاتھوں پر مہندی لبنیٰ اسلام، اسلام آباد خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں بہت خوبصورت مہندی لگی ہے اور جب میں دھوتی ہوں تو سارے اس کا رنگ دیکھ کر بہت تعریف کرتے ہیں ۔ میں خود بھی اپنے ہاتھ دیکھ کر حیران ہوں کہ اتنے پیارے لگ رہے ہیں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ بیل چارہ...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کر کے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دیں گے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے وہاں علیحدہ عملہ اور اسکا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے نشتر ٹو منتقل کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا نشتر ہسپتال میں احتجاج، ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و نرسز تنظیموں کی بھی احتجاج میں شرکت، دس دس دن سے آپریشن کے منتظر مریض اور لواحقین بھی احتجاج...
پاکستان نے اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا۔دفتر خارجہ نے پاکستان کی غزہ کےلیے امدادی سامان کی ترسیل اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں انسانی امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امداد کی بندش عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق فلسطین میں مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر...
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے، مجھے قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ امر...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار اور برسر روزگار بنانے کے لیے وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے ذریعے گزشتہ 8 ماہ کے دوران 31 ہزار 700 کاروباری نوجوانوں میں تقریباً 209 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔مختلف 15 بینکوں کے ذریعے نوجوانوں کو قرضہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے ذریعے کامیاب کاروباری بننے کی راہ پر گامزن ہونے کا بہترین موقع ہے، یہ اقدام دلچسپی رکھنے والے...
پیر کے روز معروف عالم دین شیخ عابد حسین حافظی اور شیخ مرتضیٰ انصاری طولتی اور پاری کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں دھرنے میں پہنچے۔ ادھر کھرمنگ کے انتہائی دور افتادہ گاؤں غویس سے لوگ برفباری اور سردی کی پروا کیے بغیر دھرنے میں پہنچ گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تین جید عالم دین کی جبری گمشدگی کیخلاف گلگت بلتستان میں تیسرے روز بھی مسلسل احتجاج جاری رہا۔ ضلع کھرمنگ میں تین روز سے دھرنا جاری ہے اور عوام مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ پیر کے روز سخت سردی اور شدید برفباری کے باؤجود شاہراہ کارگل پر دھرنا جاری رہا اور دھرنے کے شرکاء نے افطاری سڑک پر ہی کی۔ کھرمنگ کے دیگر...
سٹی 42: وادی نیلم میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی نیلم؛ وادی نیلم میں شدید برفباری کے باعث کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ڈی ای او نیلم کے مطابق کل بروز منگل ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نیلم: برفباری کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلم؛ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کل کیاجائے گا، کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
(گزشتہ سے پیوستہ) گجراتی نے جدید دور میں پُرتگِیز [Portuguese] اور انگریزی سمیت متعدد زبانوں سے الفاظ مستعار لیے ہیں، جیسے پرتگیز کا میستر (mestre) جو انگریزی میں جاکر masterہوا ، گجراتی میں مِستری بن گیا، انگریزی کا towel، گجراتی میں ٹووال (tuval) بن گیا جسے اُردو میں تولیا یا تولیہ کہا جانے لگا (لطف کی بات یہ ہے کہ ہمارے والد گرامی مرحوم کے پھوپھی زاد بھائی اور اُن کا گھرانہ راجستھان میں قیام کے سبب، تووال ہی بولتا تھا اور بولتا ہے)، پرتگیز میں sabãoکا مطلب ہے صابُن یا سابُن، گجراتی میں اسے ’سابُو ‘ کہتے ہیں، مگر اس لفظ کی تحقیق بہت پیچیدہ ہے۔ میری پرانی معلومات کے مطابق یہ سابُن یا علاقے کے فرق سے ہابُن،...
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں بااثر شخص کے بیٹے اور شہری کے درمیان جھگڑے کے صلح نامے کے بعد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بوٹ بیسن میں پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو اور اس کے دوست پر تشدد کرنے والے بلوچستان کے بااثر شخص کے بیٹے شاہ زین مری کے درمیان جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔جس کا راضی نامہ بھی سامنے آگیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیاہے لیکن اس کی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا...
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد...
زبان کا صحیح استعمال ایک فن ہے جو انسان کو موثر انداز میں بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ الفاظ کے انتخاب، جملوں کی ساخت، اور لہجے کے استعمال پر مبنی ہے۔ دوسروں کو سمجھنے اور اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے زبان کا استعمال کیسے کیا جائے جاننے کے لیے دیکھیے پروگرام اچھی باتیں عائشہ امجد کے ساتھ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenewws دوسروں کو سمجھنا زبان کا صحیح استعمال عائشہ امجد فن لہجہ وی نیوز
تہران: ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہو گیا تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات ، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جس پر عمل کیا۔ واضح رہے کہ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ گزشتہ سال...
عمران خان کے شفاف ٹرائل تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشری بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے...
جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں درجنوں راہگیر گاڑی کی زد میں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے دم توڑ دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارنیول سیزن کے موقع پر پریڈ کے لیے جرمنی کے رائن لینڈ سمیت تمام خطوں کے شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ یاد رہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی قابل تشویش ہے۔ دسمبر میں میگڈےبرگ اور گزشتہ ماہ میونخ میں بھی اسی...