پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
پنجاب بھر میں اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کی کال پر ہڑتال جاری ہے۔
راولپنڈی کے تین بڑے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز میں علاج معالجہ معطل ہونے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے صدر ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا۔
ڈاکٹر عارف عزیز کے مطابق لاہور میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر واٹر کینن سے حملہ کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پرتشدد کارروائیوں کا شکار بننے والے ڈاکٹروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وائے ڈی اے کے مطابق فی الحال صرف او پی ڈیز میں ہڑتال کی جا رہی ہے، ایمرجنسی اور ان ڈور سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
— فائل فوٹو6 کینال نکالنے کے خلاف پڈعیدن، میہڑ، کنڈیارو، مورو، جامشورو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
پڈعیدن میں ریشم گلی، اسپتال روڈ، شاہی بازار اور مین بازار سمیت تمام کاروباری وتجارتی مراکز بند رہے۔
میہڑ/نوشہرو فیروز/ٹھری میر واہ دریائے سندھ سے نئی...
میہڑ میں بھی منصوبے کے خلاف مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی۔
جامشورو میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کے موقع پر سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔