2025-03-19@05:52:04 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«پارلیمانی سیکیورٹی»:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر ردعمل جاری کردیا۔ بلاول بھٹو نے ایکس پر عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم کبھی بھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نہ دہشت گردی، نہ کشمیر اور نہ ہی بھارتی جارحیت پر ہونے والے کسی اجلاس میں عمران خان شریک نہیں ہوئے۔ آج وہ پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں اور یہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا۔ بلاول نے کہا کہ...
امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی رہنما و ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمان میں نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے بیان میں ترجمان پی پی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیکیورٹی بریفنگ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور تعمیر کےلیے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑائی ہماری لڑائی ہے۔ بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی...
دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس اِن کیمرہ ہو رہا ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور سیکیورٹی رہنما شریک ہیں، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس...
قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف ملک کے تمام بڑے بیٹھک میں شامل ، بڑے بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا، اجلاس قومی اسمبلی ہال میں اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ، عسکری قیادت اور سیکورٹی ایجنسیز کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں فاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اوران کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ، آزادکشمیرکےصدراوروزیراعظم، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے کل ہونے والے ان کیمرہ اجلاس سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے گئے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بلائے جانے کا امکان اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اس...
اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔ اجلاس کے دوران...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاوس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اعلی حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور...
قومی سلامتی پارلیمانی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ میڈیا سمیت تمام انٹری کارڈز کو عارضی طور پر غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی عکس بندی، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ Post Views: 2
ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بروز منگل سہ پہر 1:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: بلو چستان کی مخدوش سیکیورٹی صورتحال، کیا ان کیمرہ بریفنگ میں کوئی اہم فیصلہ کیا گیا ؟ قومی سلامتی کے اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کے اجلاس میں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، کے پی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالی مشکالات...
ماسکو : روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا ہےکہ یورپی یونین عالمی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام ہو چکی ہے، تمام معاملات میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اور شدید بحران کا شکار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی پارلیمنٹرین نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو خود اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ یورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی شکل میں موجود ہیں، عالمی حالات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی نااہلی اور عدم صلاحیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔” اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر...
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی...