2025-03-06@03:22:09 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ٹیلی کمیونیکیشن»:
بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینےمیں...
"آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی اسلامی تحریک حماس کے مقابلے میں اسرائیلی انٹیلی جنس نے ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی عسکری تجزیہ کار "آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی...
بیجنگ : 20 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے جرائم میں سخت سزا ئیں دینا خطے میں مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا لازمی انتخاب ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ اور میانمار سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، تاکہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے اس سرطان کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں معمول کے...

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے تر ک سفیر کی ملاقات، آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
شاور(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےپی شفقت ایاز نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھ دیا ، خط میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا کے دفاتر میں موبائل سروس متاثر ہے،نیٹ ورک کے مسائل سے دفاتر میں کام متاثر ہورہا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی بحالی کے لئے اقدامات کرے۔ اس خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں انٹرنیٹ کے مسائل درپیش آرہے ہیں۔نوجوانوں کے آن لائن روزگار،اورسیز پاکستانی کے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہے۔ خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا،شفقت ایاز