شاور(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےپی شفقت ایاز نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھ دیا ، خط میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا کے دفاتر میں موبائل سروس متاثر ہے،نیٹ ورک کے مسائل سے دفاتر میں کام متاثر ہورہا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی بحالی کے لئے اقدامات کرے۔

اس خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں انٹرنیٹ کے مسائل درپیش آرہے ہیں۔نوجوانوں کے آن لائن روزگار،اورسیز پاکستانی کے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہے۔

خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا،شفقت ایاز

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا‎

پاکستانی اداکار اور کامیڈین ایاز سموں نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انعام میں جیتی گئی کار کے ملنے تک پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھایا اور ساتھ ہی اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بھی شیئر کیں ایاز سموں نے بتایا کہ ان کے فنی سفر کا آغاز بھارت کے مشہور کامیڈی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سیزن ٹو سے ہوا جہاں وہ پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر پہلی مرتبہ شامل ہوئے اور شو میں پاکستان کے کئی کامیڈی لیجنڈز کے ساتھ سب سے کم عمر کنٹیسٹنٹ کے طور پر نمایاں ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی شو کامیڈی کا کنگ کون میں بھی انہیں بہترین پرفارمنس پر پہلا انعام دیا گیا جو دس لاکھ روپے تھا اور ساتھ ہی شو کی ہر قسط کے حساب سے مجموعی طور پر اٹھارہ لاکھ روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا گیا ایاز سموں نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ دو ہزار سات میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں انہوں نے ایک قیمتی کار جیتی جس کی اس وقت قیمت آٹھ لاکھ تریپن ہزار روپے تھی ان کا کہنا تھا کہ جیتنے کے بعد وعدہ کیا گیا کہ پندرہ دن کے اندر گاڑی دے دی جائے گی لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی انہیں گاڑی فراہم نہیں کی گئی بعد ازاں انہیں گاڑی کی آدھی قیمت بطور کیش دینے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اس سے انکار کر دیا اور پھر چینل کے بعض افراد کی طرف سے کہا گیا کہ اگر وہ پیچھے نہ ہٹے تو گاڑی دے دی جائے گی جس پر وہ مسلسل انتظامیہ کے پیچھے پڑے رہے ایاز سموں نے بتایا کہ بعد میں انہیں ایک کم قیمت گاڑی کی پیشکش بھی کی گئی لیکن انہوں نے اس پر بھی رضامندی ظاہر نہ کی جس کے بعد چینل کے مالک اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا ساتھ دیا اور آخرکار وہ کار جو انہوں نے شو میں جیتی تھی انہیں مکمل طور پر دے دی گئی

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 25 ہلاکتیں، متعدد ریاستیں متاثر
  • امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا‎
  • وفاق اور صوبے کے درمیان کمیونیکیشن گیپ بلوچستان میں بغاوت کی وجہ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
  • پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر حیدر سیالوی کا غزہ پر خصوصی انٹرویو
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت دے دی
  • تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان
  • خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر