2025-03-31@23:18:23 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«وڈھ سے»:

    ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی گرفتاری کیخلاف اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے۔ جو وڈھ سے کوئٹہ تک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی نے ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ اختر مینگل کی قیادت میں نکلنے والی ریلی بلوچستان کے ضلع خضدار تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد اختر مینگل کے ہمراہ ہے۔
      میں اپنی بیٹیوں کی گرفتاری ،ماؤں ، بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتا ہوں، میں خود اس کی قیادت کروں گا ، تمام بلوچ بھائیوں ، بہنوں کو مارچ میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں(اختر مینگل) سردار اختر مینگل کی کال کا خیر مقدم کرتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان قابل ستائش اقدام ہے ، ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے لانگ مارچ کی حمایت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے پولیس کریک ڈاؤن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف بی وائی سی کے حالیہ مظاہروں کی حمایت کی کال پر منگل...
    بی این پی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال، پریس کلب کے سامنے مظاہرے اور وڈھ سے کوئٹہ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے تحت پہلے بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور 26 مارچ کو پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 28 مارچ کو سردار اختر مینگل کی زیر قیادت وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ ہوگا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے اختر مینگل کو گرفتاری کے احکامات نہیں ہیں، جبکہ مقدمات کا خاتمہ بھی حکومت کے اختیار میں ہے۔ اختر مینگل اپنی مرضی سے تھانے میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ اختر جان مینگل گزشتہ آٹھ روز سے احتجاجا کے طور پر وڈھ پولیس اسٹیشن خضدار میں از خود گرفتاری کیلئے موجود ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ یہ تو 1200 افراد کے خلاف درج بوگھس مقدمات ختم کئے جائیں، یا انکو گرفتار کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپنی مرضی سے پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں اور یہی پر سحری اور افطار بھی کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ مقدمہ اندراج کے بعد گرفتاری دینے وڈھ تھانے پہنچے تاہم پولیس نے حراست میں لینے سے انکار کر دیا۔ خضدار وڈھ کے تھانے میں سردار اختر مینگل سمیت دیگر 1200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ اختر مینگل گرفتاری پیش کرنے کے لئے وڈھ تھانہ پہنچے تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لینے سے معذرت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ مجھ سمیت بارہ سو لوگوں پر 9 ایف ائی آریں درج کی گئی ہیں، ان میں بچوں سمیت ان لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ جھوٹ پر مبنی ایف آئی ار درج کر کے دھمکانے...
۱