1200 افراد پر مقدمہ‘ اختر مینگل گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ مقدمہ اندراج کے بعد گرفتاری دینے وڈھ تھانے پہنچے تاہم پولیس نے حراست میں لینے سے انکار کر دیا۔ خضدار وڈھ کے تھانے میں سردار اختر مینگل سمیت دیگر 1200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ اختر مینگل گرفتاری پیش کرنے کے لئے وڈھ تھانہ پہنچے تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لینے سے معذرت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ مجھ سمیت بارہ سو لوگوں پر 9 ایف ائی آریں درج کی گئی ہیں، ان میں بچوں سمیت ان لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ جھوٹ پر مبنی ایف آئی ار درج کر کے دھمکانے کی کوششیں‘ کامیاب نہیں ہوں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اختر مینگل
پڑھیں:
سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔ ’
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں نے حادثے کے باعث زوردار دھماکے سے متعلق ریسکیو حکام کو اطلاع دی، حادثے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔
سوڈانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوجی طیارہ ایک عام شہری کے گھر پر جاگرا اور تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ سوڈان سال 2023 سے خانہ جنگی کا شکار ہے اور سوڈانی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نامی ایک مسلح تنظیم کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جو اس سے قبل سرکاری فوج کے ساتھ مل کر بھی کام کرتی رہی ہے۔