2025-01-21@13:37:31 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی کو 7سال بعد بھی کہیں تعینات نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ ہونے پر برہم  ہو گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ حکام پر برہم  ہو گئے۔ پاکستانیوں کو اردو کتنی سمجھ آتی ہے ؟ ویڈیو دیکھ کر سمجھ نہ آئے ہنسیں یا روئیں عدالت نے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریزکو  اگلے...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے وفد نے ڈویژنل صدر آفتاب احمد قریشی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر ملک راجہ عبدالحق، ڈویژنل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد رندھاوا، ڈویژنل نائب صدر محمد علی راجپوت، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسلم قائم خانی، ڈسٹرکٹ نائب صدر ملک لیاقت علی اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عنایت مری بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ افضل کریم، جنرل سیکرٹری میر علی بخش ٹالپر، ٹیزرار ایڈووکیٹ محمد علی جانی مری، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر ایڈووکیٹ محسن میمن، لائبریری سیکرٹری پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ صدر ایڈووکیٹ کاشف پھوڑ، فرحان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا
    اسلام آباد: وزیراعظم کو الیکٹرک وہیکل پالیسی سے آگاہ کردیا گیا، پاور ڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بجلی کے نرخ میں 44 فیصد کی تاریخ ساز کمی کردی، اس اقدام سے پیٹرول اور گیس کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گُنا بچت ممکن ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک وہیکلز کی پالیسی انتہائی خوش آئند ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف ایک تاریخ ساز پیکیج ہے، بجلی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک وہیکلز کی پالیسی انتہائی خوش آئند ہے : وزیراعظم پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی 44 فیصد کم رعائیتی ٹیرف ایک تاریخ ساز پیکج ہے : وزیراعظم الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی نئی پالیسی کے حوالےسے وزیراعظم کی وفاقی وزیر پاور اور ان کی ٹیم کی ستائش بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہو گی اور ماحول دوست سفری سہولیات دستیاب ہوں گی : وزیراعظم وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے حوالےسے نئی حکومتی پالیسی کی بھرپور تشہیر کرنے اور آگہی مہم کی...
    اسلام آباد: پاور ڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے خصوص 44 فیصد کم رعائتی ٹیرف کا اعلان کردیا، موجودہ فی یونٹ 71روپے اب چارجنگ اسٹیشنز کو 39.70روپے فی یونٹ ملے گا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق ضوابط کا بھی نفاذ 15دنوں میں رجسٹریشن اور کاروبار کی اجازت ملے گی۔ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں آج الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کیلئے بجلی کے خصوصی رعائتی نرخ کا اعلان کر دیا گیا۔ چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح مُلک کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی قیمت میں 44...
۱