2025-04-15@07:10:19 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«نارکوٹکس کنٹرول»:

    کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کر دی۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کر دیا۔ عوام اپنی پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو 15 مئی 2025 تک نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد 3 اپریل 2025ء تک تھی۔
    پشاور: خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پرالگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔  کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزماں نے پیش کیا،  بل میں منشیات کی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے اور  منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے سزا کا تعین کیا گیا ہے۔  نارکوٹکس سبسٹانس بل کے شق نمبر 9 میں ترمیم کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اورعمر قید میں نرمی تجویز کی گئی ہے، قبل ازیں ایکٹ کے شق نمبر 9 کے سیکشن ڈی میں ایک کلو گرام سے...
    —فائل فوٹو محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔  ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔ کراچی: گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمدمحکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ وزیرِ ایکسائز...
    محسن نقوی داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے وفاقی وزیر ہوں گے، اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاس نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان تھا، وفاقی حکومت نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کو وزارت داخلہ میں ضم کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر امیر مقام کے پاس امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران کا قلمدان ہوگا، اس سے قبل امیر مقام وزیر سیفران تھے۔ ان کے پاس امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اضافی قلمدان بھی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف وزارتوں کے ضم ہونے کے بعد وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا ازسر نو تعین کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس دفاعی...
    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی پی اے سی نے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا جس میں انکشاف ہوا کہ کراچی میں گلشن جمال اور کورنگی ٹاؤن شپ میں چار پراپرٹیز نیلام کرنے کے بجائے اے این ایف کے زیر استعمال ہیں جس پر پی اے سی نے مذکورہ معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے ہیں۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔   آڈٹ رپورٹ کے مطابق...
    وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے وزارت ہوابازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔ وزارت دفاع نے کابینہ کے فیصلے، کابینہ ڈویژن کے ایس آر او پر عملدرآمد مکمل کرلیا۔وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو بھجوا دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے۔ کابینہ نے 14 جنوری 2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے 4 فروری 2025 کو ایس آر...
    وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کووزارت داخلہ میں ضم کر دیا ، نام بھی تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کا نام تبدیل کرکے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھ دیا گیا، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول (اے این ایف)ڈویژن کو بھی وزارت داخلہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں وزارت داخلہ کا نام تبدیل کرکے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں تاکید کی گئی ہے کہ آئندہ خط و کتابت وزارت داخلہ کے بجائے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے نام سے کی جائے۔اے این ایف کو بھی وزارت...
    وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یاد گارِ شہدا پر حاضری دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی۔ اس موقع پر ملک کی سالمیت، امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنتروول محسن نقوی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے شہر میں ڈمپرز کی ٹکر سے پے در پے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں فوری ضبط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ محمد سلیم راجپوت کو کہا کہ شہر کی سڑکوں پر دندناتے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ دوسری جانب صوبائی...
۱