کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے شہر میں ڈمپرز کی ٹکر سے پے در پے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں فوری ضبط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ محمد سلیم راجپوت کو کہا کہ شہر کی سڑکوں پر دندناتے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر کی ہدایت پر سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا‘ جس میں انھوں نے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبانہ پرویز، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول وحید شیخ و دیگر بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، انہیں فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا ہے، اپنے منصوبے کے بعد غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھتا ہوں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔

ایک اہم بیان میں سعودی عرب نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، اس مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکم
  • دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کیلئے بُری خبر
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
  • رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی خاموشی سے بے دخلی کا انکشاف،رپورٹ
  • وفاقی حکومت کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
  • ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو نافذ کیا جائے گا  ، چینی وزارت تجارت
  • رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو خاموشی سے جڑواں شہروں سے بےدخل کرنے کا فیصلہ