2025-03-01@00:31:37 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«فیکٹری کے»:

    میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
    میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت) اوباڑو کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد مہیا کرنے کے حوالے سے ایک سیمنار نیشنل پریس کلب اوباڑو میں منعقد ہوا جس میں نجی کھاد فیکٹری فاطمہ فرٹیلائزرز کے ضلع گھوٹکی اور رحیم یار خان کے ٹیکنیکل آفیسر ضلع گھوٹکی راؤ کامران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن مہتاب حسین پٹھان اور بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزرز کے ٹیکنیکل آفیسر راؤ کامران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر مہتاب حسین پھٹان نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی کھاد فیکٹری فاطمہ فرٹیلائزرز کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے جائیں گے جس سے کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد مہیا کی...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نےانٹر سال اول میں فیل ہونے والے طلبہ کو 15 سے 20 فیصد تک گریس مارکس دینے کی سفارش کردی۔  انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کو پیش کردی ہے، اس رپورٹ میں  نتائج ،اسسمنٹ ، بورڈ اور کالجوں کی اکیڈمک صورتحال پر تفصیلی نکات شامل کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی انٹر سال اول میں فیل ہونے والے طلبہ کو 15 سے 20 فیصد تک گریس مارکس دینے کی سفارش کردی ہے ۔...
    اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ پر سخت کارروائی کی گئی، اوگرا کی ٹیموں کی جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ اوگرا کے مطابق اوگرا نے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردی گئیں، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھماکوں پر مقامی عملے کی غفلت کی رپورٹ تیار کرلی۔ اوگرا کے مطابق گیس...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ڈا¶لینس فیکٹری کے قریب لنڈے کے گودام (کپڑوں) میں آتش زدگی، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) ٹیم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوع پر فوراً رسپانس کر کے آگ کو قابو پالیا ہے ،کولنگ کا عمل جاری ہے،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کاٹن مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں دونوں کی اموات ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود صحافیوں، اور احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے سات افراد کے اہل خانہ کے...
    کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکا بوائلر کی لائن پھٹنے سے ہوا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان
    حیدرآبادبینگل انڈسٹریز ورکر فیڈریشن حیدرآباد واحد رجسٹرڈ شدہ فیڈریشن ہے اور چوڑی صنعت سے تعلق رکھنے والی 13 فیکٹریوں کی جس کے باقاعدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے اور تمام 13یونینیں سی بی اے کی حیثیت سے کام کر رہی ہے سی بی اے سرٹیفکیٹ رجسٹرار آف ٹریڈ یونین حیدرآباد ریجن حیدرآباد میں جاری کیے لیکن ان فیکٹریوں پر لیبر قوانین کا اطلاق نہ ہونے کے برابر ہے جس کی شکایت فیڈریشن نے کئی مرتبہ ILO، سیکرٹری لیبر سندھ ، ریجنل ڈائریکٹر حیدرآ باد کو کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا حیران کن بات یہ ہے کہ چوڑی فیکٹری کے مالکان نہ تو بھرتی لیٹر دیتے ہیں اور نہ ہی ملازمت سے بر طرف کرنے کا کوئی لیٹر...
    کراچی: کاٹن ایئر 2024-25 میں مقامی کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے باوجود جننگ فیکٹریوں میں قابل فروخت روئی کے وسیع ذخائر دستیاب ہیں، جس سے مقامی جننگ سیکٹر مایوسی دوچار ہوگئے ہیں. جننگ انڈسٹری نے موجودہ حالات کے تناظر میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی روئی کے استعمال کے فروغ اور کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق پالیسی سازوں سے ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ کھپت بڑھنے کے نتیجے میں کسانوں کی فی ایکڑ آمدنی بڑھ سکے اور مستقبل میں کپاس کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے. چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کپاس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔ مریم نواز نے...
۱