2025-02-02@18:50:48 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«غاصب صیہونی رژیم کے»:

    غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ایک بلڈوزر پر حملہ کرتے ہوئے 1 فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے جو شمالی علاقوں کیجانب واقع سڑک کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی علی الاعلان خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ صیہونی جرائم کے بارے فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں واپس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی رژیم نے بھی النصیرات کیمپ پر ہوائی حملے کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ صیہونی چینل 12 کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی...
    اسلام ٹائمز: علاقائی سطح پر بھی غزہ جنگ نے غاصب صیہونی رژیم پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ اہم ترین اثر عرب ممالک اور غاصب صیہونی رژیم کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے عمل کا رک جانا ہے۔ بنجمن نیتن یاہو نے جب جنوری 2022ء میں نئی کابینہ تشکیل دی تو اس کا اہم ترین ہدف خطے کے عرب ممالک سے تعلقات معمول پر لانا تھا۔ اس کی توجہ کا مرکز بھی سعودی عرب سے سفارتی اور دوستانہ تعلقات بحال کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے ابراہیم معاہدہ انجام پایا جس میں چند عرب ممالک جیسے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کیے۔ لیکن طوفان الاقصی آپریشن کے بعد جب غزہ پر صیہونی فوجی جارحیت...
    اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے تمام جنگی اہداف اور سب سے بڑھ کر اپنے تمام زندہ و مردہ قیدیوں کی واپسی کیلئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے اعلان کیا کہ ہماری سیاسی و سلامتی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ کچھ ہی دیر قبل غزہ میں سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے اسرائیل کی سیاسی و سیکورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں مذکورہ کابینہ نے حماس کے ساتھ ان دونوں معاہدوں سے اتفاق کیا...
    عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی پر مزید ہوائی حملے کئے ہیں جنمیں کم از کم 50 فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے باوجود غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس بارے غزہ کے شہری دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے غزہ میں شیخ رضوان کے علاقے میں 4 مکانات پر گولہ باری کرتے ہوئے مزید 12 فلسطینی...
    عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی پر مزید ہوائی حملے کئے ہیں جنمیں کم از کم 50 فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے باوجود غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس بارے غزہ کے شہری دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے غزہ میں شیخ رضوان کے علاقے میں 4 مکانات پر گولہ باری کرتے ہوئے مزید 12 فلسطینی...
    غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے ہی قابض صیہونی رژیم کو اس معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور کیا ہے کہ جسے قبل ازیں وہ خود ہی مسترد کر چکی تھی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم کی "بد عہدی" کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے تاکید کی ہے کہ ہمیں غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم سے برائی کے علاوہ...
    اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں صیہونی رژیم نے نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے پر بدستور قابض رہیں گے۔ ایک آگاہ سورس نے رویٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے مذاکرات میں اس لئے نئی شرط کا اضافہ کیا تا کہ یہ معاہدہ نہ ہو سکے۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔...
۱