2025-03-19@18:19:53 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«علی علیہ السلام»:
شہادت مولا علی (ع) کی مجالس و جلوس کے انتظامات و سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ 19 رمضان المبارک سے لے کر 21 رمضان المبارک تک مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگرام منعقد کر کے مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی بارگاہ میں...
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام مہدی (ع) پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرینگے۔ جسکا وعدہ تورات، زبور، انجیل اور قران مجید میں دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا ظلم اور بربریت سے بھر چکی ہے۔ شیطان بزرگ امریکا اور شیاطین عالم مل کر اقوام عالم کا استحصال کر رہے ہیں۔ ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے۔ ایسے میں دنیا ایک نجات دہندہ کے انتظار میں ہے جو پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل...
جشن ولادت حضرت عباس (ع) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام شجاعت، وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ انکی شخصیت ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جشن ولادت باسعادت حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ امام صادق علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت، وفاداری...
جیکب آباد میں جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی انسانیت کو امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
اسلام ٹائمز: پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواں حضرات نے رسول پاکؐ، حضرت علیؑ اور اہلبیتؑ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر جامعہ میں موجود پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اے پی ایم ایس او، نے بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ذمہ داران اور کارکنان سمیت شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن جامعہ اردو گلشن یونٹ کی جانب سے عبد القدیر خان آڈیٹوریم میں یومِ علیؑ کے نام سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد اتحاد بین المسلمین کے فروغ کو...
تقریب کی صدارت علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ تھے۔ تقریب میں سید شبر رضا، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، شعراء عظام، ذاکرین عظام اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران ٹیسوری اور ناصر حسین شاہ کی شرکت جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران ٹیسوری اور ناصر حسین شاہ کی شرکت جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران...
سکھر میں جنش مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو انسانیت کیلئے درس اور ہدایت ہے۔ انکا پیغام ہر دور میں ظلم و جبر کیخلاف جدوجہد اور حق و انصاف کی سربلندی کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مولا علی علیہ السلام کی ذات گرامی اور سیرت و کردار عالم انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، کیونکہ آپ (ع) کی سیرت و کردار ہو بہو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکیزہ کردار تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندڑی ریسٹورنٹ کے زیر اہتمام...
حجت الاسلام و المسلمین علامہ خیال حسین دانش نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شان میں عرائض پیش کیے، جلسے کیلئے پاسدار و فیڈریشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار...
اسلام ٹائمز: تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ...
ڈی سی چوک جیکب آباد میں منعقدہ جشن کی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد، انجمن سپاہ علی اکبر (ع)، جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈی سی چوک پر عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے ضلع جیکب آباد کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جشن مولود کعبہ سے تحریک...
جشن پاک میں پرنسپل لاء کالج نے مولا علی علیہ السلام کے شان میں گفتگو کی اور اتحاد بین المسلمین کا بہترین پیغام دیا۔ حسن عارف نے سیرت امام علی علیہ السلام پہ تفصیلی گفتگو کرکے اس بابرکت محفل کو چار چاند لگائے۔ جشن کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 13 رجب المرجب یوم ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے مناسبت سے جامعہ پنجاب میں شہید مرتضی مطہری یونٹ کی جانب سے لاء کالج میں جشنِ مولاد کعبہؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس سے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ جشن پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعمت مقبول (ص) سے کیا گیا۔ اس کے بعد...
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے جنگ بدر، احد، خندق اور خیبر میں جس شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ انسانی میں بے مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا پانچ سالہ دور خلافت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جن کی پوری زندگی دین اسلام کی بقاء اور ترویج کے لئے صرف ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں گوٹھ اسد رند میں سالانہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب...
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلسنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔ کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔ ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں جیکب آباد میں ولادت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں...