2025-04-12@17:34:59 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«علامہ ولایت»:

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم پاکستانی عوام کے لئے آواز بلند کرنے والی جماعت ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے حالیہ مسائل، وفاقی حکومت کی مائنز اینڈ منرل پالیسی اور معدنیات پر قبضہ گیری کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ماہ مبارک کی عظمت کو قائم رکھنے کیلئے حکومت و متعلقہ ذمہ داران کو موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے ماہ مبارک رمضان کے دوران تقدس ماہ رمضان کو بحال رکھنے کے لئے ذمہ داران سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنا اللہ کی بندگی کا سلسلہ ہے۔ یہ مہینہ نہ صرف ہمیں صبر و برداشت کا پیغام دیتا ہے، بلکہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی و احساس ذمہ داری کا بھی درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ مشکل سے کسی سرکاری ادارے میں کوئی ایماندار شخص ملتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ معاشرے نے تقویٰ اختیار نہیں کیا، غیب، ملائکہ، قیامت اور ولایت علی پر ایمان، قیام الصلوٰة تقویٰ کی نشانیوں میں سے ہے، ولایت علیؑ کے بغیر اعمال قبول نہیں، قیامت کے دن ولایت علیؑ کا سوال سب سے آخر پر ہوگا، قرآن متقی کیلئے ہدایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ روزہ خفی عبادت ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دسترخوان پر دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا قرآن متقی...
    اپنے بیان میں علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے بیان میں علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز ہیں۔ انکی غیر موجودگی کو جواز بنا کر ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں...
    ایک انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران غزہ کے مسئلے اور پاراچنار کے مسائل سمیت دیگر مواقع پر مثبت کردار ادا کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ...
۱