ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے ملی یکجہتی کونسل سے متعلق خصوصی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کیساتھ ہی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل علامہ ولایت حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کے موقع پر متحد ہوکر فلسطین کیلئے آواز اٹھائی۔ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دو تقریبات منعقد کیں اور فلسطین کے حق میں متعدد بار پریس کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے آواز بلند کی.
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل اتحاد کو برقرار کرتے ہوئے
پڑھیں:
اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
—فائل فوٹوپاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
اختر حسین ایڈووکیٹ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا۔
اس حوالے سے اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائی کورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی منظوری، ذرائعاستعفے کے متن کے مطابق پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973ء کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت 3 مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا۔
اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں اپنی ذمے داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا، حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بناء پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں، اپنے اس استعفیٰ کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔