اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ماہ مبارک کی عظمت کو قائم رکھنے کیلئے حکومت و متعلقہ ذمہ داران کو موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے ماہ مبارک رمضان کے دوران تقدس ماہ رمضان کو بحال رکھنے کے لئے ذمہ داران سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنا اللہ کی بندگی کا سلسلہ ہے۔ یہ مہینہ نہ صرف ہمیں صبر و برداشت کا پیغام دیتا ہے، بلکہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی و احساس ذمہ داری کا بھی درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کی عظمت کو قائم رکھنے کے لئے حکومت و ذمہ داران کو موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔ کسی بھی شخص کو ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

علامہ ولایت حسین جعفری نے اپنے پیغام میں ہمسر رسول خدا بی بی خدیجہ (س) کی وفات کے سلسلے میں کہا کہ وہ اسلام کی تاریخ میں عظیم خواتین میں سے ایک ہیں۔ جو مادر فاطمہ زہرا (س) اور اسلام کے لئے قربانی دینے والی خاتون تھیں۔ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان رسالت کے بعد پہلے ایمان لانے والی خاتون ہیں، جنہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنا مال خرچ کیا اور ہر مشکل میں پیغمبر اسلام کا ساتھ دیا۔ ان کی خدمات بے تحاشا ہیں۔ نئی نسل کو ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بی بی خدیجہ (س) کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی یاد ہمیشہ زندہ رکھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ماہ مبارک کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات

علامہ عارف واحدی نے سیاسی سرگرمیوں، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے رابطوں پر مشاورت کی، سید منیر گیلانی نے کہا سیاست میں متحرک کردار کے بغیر قومی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، حکومت کی دہشت گردوں کے سامنے بے بسی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بنیادی شہری حقوق کا تحفظ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری، افسوس پارا چنار کو غزہ بنا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم، اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں میں اتفاق رائے پایا گیا کہ اتحاد امت اسلامی ہی عالم اسلام کے مسائل کا حل ہے۔ سیاست میں متحرک کردار کے بغیر قومی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے پاراچنار کے راستے کھلوانے میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی دہشتگردوں کے سامنے بے بسی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ صوبائی حکومت کی ضلع کرم میں کہیں رٹ نظر نہیں آرہی۔

سید منیر گیلانی نے فاٹا اضلاع کو خیبر پختونخواہ صوبے میں شامل کرنے کے پارلیمانی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنیادی شہری حقوق کا تحفظ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے مگر گزشتہ پانچ ماہ سے پاراچنار کے راستے کھلوائے نہیں جا سکے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اداروں میں موجود چند کالی بھیڑوں نے پارا چنار کو غزہ بنا دیا ہے جبکہ قومی سیاسی جماعتوں کی پاراچنار کے عوام سے لاتعلقی اور بے حسی قابل مذمت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ابھی تک نہیں کھلوائے جا سکے، عوام کو رمضان المبارک میں کھانے پینے کے اشیاء پٹرول دستیاب نہیں اور وہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

علامہ عارف واحدی نے اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مختلف جماعتوں سے رابطوں پر سابق انچارج سیاسی سیل تحریک جعفریہ کو آگاہ کیا اور مشاورت کی۔ سید منیر حسین گیلانی نے اپنی خود نوشت سیاسی بیداری علامہ عارف واحدی کو پیش کی۔ جس پر انہوں نے اس ادبی تاریخی کاوش پر سابق وفاقی وزیر کی خدمات کو سراہا۔ اور زور دیا کہ قومی پلیٹ فارم کی تاریخ پر مزید لکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نظارت کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، پارٹی کارکردگی پر گفتگو
  • سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات
  • پی ٹی آئی نے ہرجگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے، انجنیئیرامیر مقام
  • رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع
  • کراچی: رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
  • علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی
  • ساتویں روزے کے سحر و افطار کے اوقات کار
  • روزہ روح کو پاک دل کو صاف کرتا ہے: راغب نعیمی
  • رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھانے کا اعلان