2025-03-06@17:05:45 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«شریف نے میو ہسپتال»:

    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے میو ہسپتال کے سی ای او، ایم ایس (سی او او) کو عوامی شکایات پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے سامنے ادویات نہ ملنے، گندگی اور دیگر امور کے بارے میں شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں۔ لوگ ہسپتال میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج میو اسپتال لاہور کا ہنگامی دورہ کیا اور اس دوران مریضوں کی جانب سے بے شمار شکایات کی گئی جسے سننے کے بعد نہ صرف انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی بلکہ فوری طور پر ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ  مریم نواز خراب انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال سے ناراض نظر آئیں اور ان سے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ اسپتال میں کتنے مسائل چل رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ فوری طور پر ایم ایس اسپتال کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔ مریم نواز...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو اسپتال آمد پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو عہدے سے فوری برطرفی کا حکم دیدیا۔ میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج اور کینولا سمیت دواؤں کی عدم دستیابی کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بتایا، کارڈیولوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظار گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، اس موقع پر اسپتال میں داخل ایک بیمار...
    یاد رہے SSG ٹیچنگ MCH کمپلکس گلگت میں تیار ہونے والا NICU گلگت بلتستان کا سب سے پہلا یونٹ ہے جہاں گلگت بلتستان بھر سے نومولود بچوں کو یہاں ریفر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں جی بی میں پبلک سیکٹر میں بننے والے پہلے این آئی سی یو ( نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ) کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری جی بی اور سیکرٹری ہیلتھ نے یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نئے بننے والے معیاری وارڈ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور درکار سہولیات سمیت فنڈزفراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ یاد رہے SSG ٹیچنگ MCH کمپلکس گلگت میں تیار ہونے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان جلسے میں خطاب کرتے ہوئےڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والہانہ اور پرتپاک ستقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ڈیرہ غازی خان آ کر دلی خوشی ہوئی،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ہم نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کیا، محمد نواز شریف کا وژن صرف ترقی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،جنوبی پنجاب...
    ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
    آٹو رکشہ ڈرائیور رانا، جنہوں نے سیف علی خان کو حملے کے دن لیلاوتی اسپتال پہنچایا تھا، انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کچھ نہیں مانگیں گے، لیکن اگر سیف علی خان ان کو آٹو رکشہ تحفے میں دینا چاہیں تو وہ خوشی سے قبول کریں گے۔ رانا سے جب ملاقات میں سیف علی خان کی طرف سے دی گئی رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔  ان کا کہنا تھا، "میں نے سیف صاحب سے وعدہ کیا ہے اور میں اسے نبھاؤں گا۔ لوگ اندازے لگائیں، چاہے وہ 50,000 روپے کہیں یا 1,00,000 روپے، لیکن میں اس رقم کا ذکر نہیں کروں گا۔ یہ صرف میرے اور سیف...
    مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے 21 جنوری کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے حملے کے بعد انہیں فوراً اسپتال پہنچایا تھا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کی رات اپنے گھر پر ایک خطرناک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں انہیں متعدد چاقو کے وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طور پر ان کے دو آپریشن کیے گئے۔  A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) بھجن سنگھ رانا، جنہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے آٹو رکشہ میں موجود زخمی مسافر ایک مشہور اداکار ہیں، نے بتایا...
    بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انھیں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کےلیے انعامی رقم کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ 16 جنوری کی شب سیف علی خان کو حملہ آور نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا جنھیں ایمرجنسی میں کسی گاری یا ایمبولینس میں نہیں بلکہ رکشہ کے ذریعے اسپتال لایا گیا تھا۔ بعد ازاں اس رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی منظرعام پر آیا تھا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا جب ایک خاتون نے مدد کےلیے اسے آواز دی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے یہ بھی بتایا تھا کہ زخمی کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو جمعرات کی صبح ممبئی کے علاقے لنکنگ روڈ پر ایک رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا۔ اداکار پر ان کے گھر میں چوری کے دوران بار بار چاقو کے وار کیے گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی اور رکشہ روکنے کا کہا۔ وہ اداکار کو ان کے گھر کے گیٹ سے اسپتال لے جانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ڈرائیور کو ابتدا میں معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ بھجن سنگھ رانا کے مطابق، ’وہ سفید قمیض پہنے ہوئے تھے جو خون سے بھری ہوئی تھی، ان کے ساتھ ایک بچہ...
    مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری...
۱