سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انھیں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کےلیے انعامی رقم کا اعلان سامنے آگیا ہے۔
16 جنوری کی شب سیف علی خان کو حملہ آور نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا جنھیں ایمرجنسی میں کسی گاری یا ایمبولینس میں نہیں بلکہ رکشہ کے ذریعے اسپتال لایا گیا تھا۔
بعد ازاں اس رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی منظرعام پر آیا تھا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا جب ایک خاتون نے مدد کےلیے اسے آواز دی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔
رکشہ ڈرائیور نے یہ بھی بتایا تھا کہ زخمی کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔ انھیں جلدی اسپتال لے جانا تھا اس لیے ہم 8 سے 10 منٹ میں اسپتال پہنچ گئے تھے۔
واقعے کے بعد اسپتال بروقت پہنچانے پر رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کی خوب تعریفیں ہورہی ہیں اور مشکل وقت میں سیف کی مدد کرنے پر ایک سوشل ورکر فیضان انصاری نے ڈرائیور کو نقد رقم بھی انعام میں دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھجن سنگھ رانا کی اس خدمت کے لیے انہیں فیضان انصاری نے نقد انعام سے نوازا ہے۔ انعام ملنے پر بھجن سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میری زندگی میں ایسا کچھ ہوگا۔ اس پہچان نے مجھے بے حد خوشی دی ہے۔‘‘
یاد رہے کہ اب تک رکشہ ڈرائیور سے سیف علی خان یا ان کے خاندان کی طرف سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے لیکن بھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر سیف مجھ سے ملنا چاہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رکشہ ڈرائیور سیف علی خان بھجن سنگھ تھا کہ
پڑھیں:
کسان 26 جنوری کو ملک گیر ٹریکٹر مارچ نکالیں گے، لکھویندر سنگھ
مذکورہ مطالبات کے تعلق سے گزشتہ 57 دنوں سے کھنوری مورچہ میں جگجیت سنگھ دلیوال تادم موت تک بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے ایم ایم اور جگجیت سنگھ دلیوال کی کال پر کسان 26 جنوری کو بھارت بھر میں ٹریکٹر مارچ نکالیں گے، جس کے لئے پوائنٹ دئیے گئے ہیں۔ سائی لوج، ٹول پلازہ، بی جے پی ہیڈ کوارٹر، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، وزراء کے گھروں، شاپنگ مالز اور قومی اور ریاستی شاہراہوں پر دوپہر 12 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک ملک بھر کے کسانوں کے ٹریکٹر سڑکوں پر ہوں گے۔ اس سلسلے میں سرسا ضلع میں بھی کئی پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جن میں بھاودین ٹول پلازہ، کھویا ٹول پلازہ، اوڈھاں سے پننی والا، ساہو والا، کھریا، سادے والا، بنی، دمدمہ، پوہڑکا، چوپٹا، روڈی سے پھگو سمیت کئی جگہوں پر 26 جنوری کو دوپہر 12 بجے سے 1.30 بجے تک کسان اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ مارچ کریں گے۔
مذکورہ معلومات بی کے ای کے ریاستی صدر لکھویندر سنگھ نے منگل کو میڈیا سے رو برو ہوتے ہوئے دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 344 دنوں سے کھنوری، شمبھو اور رتن پور سرحدوں پر ایم ایس پی پر چیز گارنٹی قانون اور کسانوں اور مزدوروں کے قرض معافی سمیت 12 مطالبات کے تعلق سے کسان آندولن 2 چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مطالبات کے تعلق سے گزشتہ 57 دنوں سے کھنوری مورچہ میں جگجیت سنگھ دلیوال تادم موت تک بھوک ہڑتال پر ہیں۔ پچھلے دو دنوں سے صرف طبی امداد لے رہے ہیں، مطالبات پر عمل درآمد تک ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔