2025-04-16@19:33:28 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«شردھا کپور»:

    ہندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ فلمایا گیا پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فواد خان کی جس فلم کا ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اس کا پہلا نغمہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فلم عبیر گلال کے گانے ’’خُدایا عشق‘‘ کو ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے جب کہ اس کی مدھر موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔ گانے کے دل کو چھولینے والے الفاظ معروف نغمہ نگار کمار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی عکس بندی برطانیہ میں ہوئی ہے۔ گانے میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان رومانوی کیمسٹری...
    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 16 برس کی عمر میں انڈسٹری کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔ اداکارہ شرادھا کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں سلمان خان کیساتھ فلم ’لکی‘ Lucky: No Time For Love میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے یہ آفر مسترد کردی تھی۔ شرادھا کا کہنا تھا، ’اس وقت میں بہت کم عمر تھی اور میرا ارادہ تھا کہ اسکول مکمل کروں اور کالج جاؤں میری پڑھائی چل رہی تھی‘۔         View this post on Instagram                ...
    فلم استری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے بارے میں فلم استری کے پروڈیوسر امر کوشک کا کہنا ہے کہ شردھا کپور بالکل چڑیل کی طرح ہنستی ہیں۔ فلم استری کی شاندار کامیابی کے بعد حال ہی میں فلم کے ڈائریکڑ امر کوشک نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شردھا کپور کو فلم ‘استری’ میں کاسٹ کرنے کے بارے میں بات کی۔ یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان کا اعتراف انٹرویو میں شردھا کی کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امر کوشک کا کہنا تھا کہ ‘استری فلم میں شردھا کی کاسٹنگ کاکریڈٹ دینیش وجن کو جاتا ہے کیونکہ وہ شردھا کے ساتھ...
    ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اپنی اگلی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ رام چرن کی فلم RC16 کا اب باضابطہ عنوان ’پیڈی‘ ہے۔ آج اداکار کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے ٹائٹل کے ساتھ ان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی ہے۔ شائقین اس آر آر آر اسٹار کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکار اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا فلم میں نیا لُک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رام چرن لمبے گھنے بال اور ایک داڑھی کے ساتھ دبنگ انداز میں دکھائی دیں گے جس نے مداحوں کو حیران...
    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)’استری 2‘ کی اداکار شردھا کپور کی ادھار کارڈ کے بعد اب ماضی کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔ بلاشبہ اداکاری میں اپنی مثال آپ شردھا کپور اپنے کیرئیر میں کئی فلموں کا حصہ بن کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرواچکی ہیں، شردھا کپور نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 20 کی دہائی کے اوائل میں کیا تھا۔ ان کی معصوم مسکراہٹ، سادگی، اور شاندار اداکاری نے جلد ہی انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا۔ اور پھر 2013 میں جب وہ عاشقی 2 میں “آروہی” کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں، تو ناظرین ان پر فدا ہوگئے۔ اور پھر 10 سال بعد 2024 میں، جب وہ ’استری...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو حال ہی میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مبینہ بوائے فرینڈ راہول موی کے ہمراہ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا پر دونوں لو برڈز کے افیئرز کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں، تاہم اب اداکارہ کی بیو کے ہمراہ ایک نئی ویڈیو بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کے مقام پر فیری سے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ شہر کا رخ کرنے والی اداکارہ شردھا کپور نے سالگرہ منانے کے بعد بقیہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار ریتیک روشن اور سوزین خان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزین خان اور اداکار ریتیک روشن کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور 2014 میں بالی وڈ کی اس خوبصورت جوڑی نے اپنی طلاق کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ طلاق کے بعد ریتیک اور سوزین اپنے دونوں بیٹوں ریان روشن اور ردھان روشن کی مل کر پرورش کررہے ہیں۔ ریتیک روشن نے طلاق کے بعد بھارتی قانون کے تحت سابقہ اہلیہ سوزین خان کو 380 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے جس کی وجہ سے ان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔ ریتیک اور سوزین کے علاوہ بالی ووڈ...
    9 سال بعد ری ریلیز ہونے پر بلاک بسٹر ثابت ہونے والی بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے سیکوئل میں اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کے مطابق ’صنم تیری قسم 2‘ کے لیے تاحال مرکزی کاسٹ کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ حال ہی میں فلم کی ہدایت کار جوڑی رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک انٹرویو کے دوران اشارہ دیا ہے کہ صنم تیری قسم کے سیکوئل میں عوام کے مطالبے پر اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کی جانب سے لیے گئے انٹرویو میں فلم کے سیکوئل کی ریلیز سے لے کر کاسٹ...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق تنقیدی آرا رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اپنا معاون وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں، اس پس منظر میں ایس پال کپور کی تقرری امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ کرتی ہے اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی نظر آسکتی ہیجنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق...
    پال کپور بھارت، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیاء کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نامزد کر دیا ہے۔ اگر ان کی تقرری کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی نژاد امریکی سفارت کار ہوں گے۔ پال کپور بھارت، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی...
    واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ  پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں  پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں...
    ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے...
    بھارتی فلمساز اکاش دیپ صابر نے اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکاش دیپ صابر نے حال ہی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پر ہونے والی چوری اور حملے پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد ہدایتکار اکاش دیپ صابر اور ان کی اہلیہ شیبا نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اکاش دیپ صابر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اداکارہ کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اسی لیے وہ گھر کے...
    بالی ووڈ کی اداکارہ شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر بہت وائرل ہورہی ہے، جس نے اداکارہ کی زندگی کا ایک بڑا راز فاش کردیا ہے۔ بھارت کی مقبول اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی بے پناہ کامیابیوں کے بعد خبروں میں ہیں اور خبریں ہیں کہ جلد ہی مداحوں کو استری 3 بھی دیکھنے کو ملے گی۔ اداکارہ کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ مداح ان کی ڈیٹنگ لائف کے بار میں مزید جاننے کےلیے بے تاب ہیں۔ شردھا کپور اور اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے درمیان کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے...
۱