شردھا کپور کے موبائل وال پیپر نے بڑا راز فاش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر بہت وائرل ہورہی ہے، جس نے اداکارہ کی زندگی کا ایک بڑا راز فاش کردیا ہے۔
بھارت کی مقبول اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی بے پناہ کامیابیوں کے بعد خبروں میں ہیں اور خبریں ہیں کہ جلد ہی مداحوں کو استری 3 بھی دیکھنے کو ملے گی۔
اداکارہ کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ مداح ان کی ڈیٹنگ لائف کے بار میں مزید جاننے کےلیے بے تاب ہیں۔
شردھا کپور اور اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے درمیان کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
لیکن اب شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے اداکارہ کے مبینہ بوائے فرینڈ کا نام سب پر آشکار کردیا ہے۔
میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے شردھا کپور کی ایک اچانک لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کے موبائل وال پیپر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
شردھا کے موبائل وال پیپر پر ان کی ایک تصویر تھی جس میں ایک لڑکا انھیں گلے لگارہا ہے۔ وائرل تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی نے پوچھا ’’وہ کون ہے‘‘، جس پر ایک اور مداح نے جواب دیا ’’راہول مودی‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شردھا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی راہول مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ ’’کیا میں ہمیشہ آپ کو اپنے لیے وڈاپاؤ لینے کےلیے دھمکی دے سکتی ہوں‘‘۔
شردھا کے موبائل وال پیپر کی تصویر دیکھنے کے بعد مداحوں کو اداکارہ اور راہول مودی کے درمیان تعلقات کی افواہوں پر یقین آگیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی ایک
پڑھیں:
نوشہرہ، ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔