2025-03-13@10:58:02 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«ریلوے پولیس کا»:
سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا ریلوے پولیس کا اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت...
---فائل فوٹو بہاولپور میں جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے کار سے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔ بہاولپور، ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درجبہاولپور میں ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی مسافر خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لاہور: گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ریلوے کے سیکشن کنٹرولر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے وار کر کے مقتول کو قتل کر دیا، جس کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کو...
راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی، اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
سٹی 42 : پاکستان ریلویز پولیس میں شمولیت اختیار کرنے کے شاندار مواقع، ریلوے پولیس میں سب انسپکٹر لیگل، اے ایس آئی، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن اور کانسٹیبل کی خالی سیٹوں پہ بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ریلویز پولیس نے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملک بھر میں سب انسپکٹر لیگل (BS-14) کی 7 ، اے ایس آئی (BS-9) کی 7، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن (BS-7) کی 6 سیٹوں پہ بھرتی کی جائے گی۔ کانسٹیبل (BS-5) کی 480 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف خالی اسامیو پہ بھرتیوں کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔ خواہشمند امیدواران مجوزہ...