2025-04-06@22:09:28 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«رمضان ریلیف پیکیج کے»:
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی اسکیم کے مقابلے میں کہیں...
— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے تحت پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔دورانِ اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے۔ وفاق کا 20، پنجاب کا 30 ارب کا رمضان ریلیف پیکیجاسلام آباد، لاہور وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان... بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پرمامور ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا ہے...
خیبر پختونخوا کابینہ نے رمضان سے قبل ہی ماہ صیام میں کم آمدنی اور غریب طبقے کی ریلیف کے لیے ریلیف پیکچ کی منظوری دی جو 10 ہزار روپے نقد ہے۔ تاہم رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزر جانے کے باوجود تقسیم کا عمل شروع نہ ہو سکا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے رمضان پیکچ کی تقسیم کے لیے فنڈز بھی محکمہ سماجی بہبود کو جاری کر دیے ہیں جو مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نقد رمضان پیکیج خیبر پختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں مستحق خاندانوں کو راشن کی جگہ نقدی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا اس لیے یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلیٹی سٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہے کیوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کےلیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو مہنگائی سے بچانے کےلیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے جبکہ اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے علیحدہ اسکیم ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج سے متعلق وزارتِ آئی ٹی کو احکامات جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارتِ آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔ وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے، پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج سے متعلق وزارتِ آئی ٹی کو احکامات جاری کر دیے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارتِ آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج، سمری کابینہ میں پیش کریں، شہباز شریف وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کی رقم بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردی...
حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت اسلام آباد میں ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج ریلیف ماہ دسمبر 24 کے بلوں میں معزز صارفین کو مہیا کر دیا ہے اور مزید اس ریلیف کا اطلاق جنوری 25 اور فروری 25 کے بجلی بلوں میں بھی کیا جائے...