حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں دیا گیا۔

حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت اسلام آباد میں ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج ریلیف ماہ  دسمبر 24 کے بلوں میں معزز صارفین کو مہیا کر دیا ہے اور مزید اس ریلیف کا اطلاق جنوری 25 اور فروری 25 کے بجلی بلوں میں بھی کیا جائے گا۔ 

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے بتایا کہ اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج کے تحت دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو کے گھریلو ٹیرف کے حامل صارفین کو 11 کڑوڑ 55 لاکھ 55 ہزار 774 روپے کا کمرشل ٹیرف کے حامل صارفین کو 5 کڑوڑ 82 لاکھ 13 ہزار 805 روپے کا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ٹیرف کے حامل صارفین کو 4 کڑوڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا جب کہ گورنمنٹ کنکشنز کو ونٹر سہولت پیکج کے تحت دسمبر 24 کے بلوں میں 4 کڑوڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا ریلیف دیا گیا۔

ان کے مطابق مجموعی طور پر دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو صارفین کو 26 کڑوڑ 72 لاکھ 86 ہزار 499 روپے کا ونٹر سہولت پیکج ریلیف فراہم کیا گیا ہے 

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا  کہ جنوری 25 اور فروری 25 کے بلوں میں بھی وفاقی  حکومت  اور وزارت توانائی کے اعلان کردہ ریلیف کے تحت  بجلی بلوں میں اضافی یونٹس استعمال کرنے پر خصوصی ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمپیوٹر سینٹر اور فیلڈ دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں صارفین کسی بھی معلومات کے لئے آئیسکو کے متعلقہ دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعلان کردہ ونٹر سہولت بجلی بلوں میں صارفین کو 26 دسمبر 24 کے دیا گیا کے بجلی روپے کا کے تحت

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا?

شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔

پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر

یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر دیا جائے گا.


 
 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انٹرگراؤنڈ مین ہول کیبلزمیں آگ لگ گئی
  • بجلی کے صارفین کو بھاری بلوں کی ادائیگی میں مزید سہولت ملنے کا امکان
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا?
  • بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کا شہریوں کو بڑا ریلیف
  • صارفین کیلئے سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
  • بجلی چوری کیخلاف چھاپہ مارنے پر ملزم نے اہلکاروں پر کتے چھوڑ دیے
  • نجی حج سکیم کے تحت پرکشش پیکیج لینے والے خبردار، حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط