2025-02-23@13:07:54 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«دریافت کیا»:
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی ماہرین وائرولوجسٹ نے چمگادڑوں میں ایک نیا کرونا وائرس دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو انسانوں کو کورونا وائرس کی طرح متاثر کرسکتا ہے ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ وائرس ایچ کے یو 5 کورونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے جو پہلی بار ہانگ کانگ میں ایک جاپانی چمگادڑ میں دریافت ہوا تھا۔ مشہور چینی ماہر وائرولوجسٹ شی ژینگلی کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کی گوانگڑو برانچ کے ماہرین کے تعاون اور ووہان یونیورسٹی اور ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سائنسدانوں کے تعاون سے گوانگزو لیبارٹری میں اس وائرس کا مطالعہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ ایچ کے یو 5 نہ...
ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ایک فرعون کا مدفن دریافت کیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر Piers Litherland نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ مدفن دریافت کیا۔ وہ مصر کی وادی ملوک (بادشاہوں کی وادی) میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں۔اس کام کے دوران انہوں نے ایک چیمبر کی چھت کو دیکھا جسے نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا جبکہ اس پر زرد ستارے بنے ہوئے تھے۔اس چھت کے بعد انہوں نے ایک زینہ دریافت کیا جو مقبرے کی جانب لے جاتا ہے۔مزید جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ فرعون تحتمس دوم کا مدفن ہے۔اس فرعون نے مصر...
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قازقستان میں پانچویں صدی قبل مسیح کا خزانہ ڈھونڈ نکالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قازقستان کے 3 ٹیلوں سے بیش قیمتی سونے کے زیورات اور ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مغربی ایتیراؤ کے علاقے سے برآمد شدہ یہ خزانہ سرماتی خانہ بدوشوں کا ہے جو 2400 سال قبل دفن کیا گیا تھا۔ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں ہونے والی کھدائی کے دوران 1 ہزار سے زائد نمونے برآمد کیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 100 منفرد ڈیزائن کے سونے کے زیورات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان زیورات کو شکاری جانوروں کے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں چیتے، جنگلی...

برف میں 100 فٹ نیچے چھپا ہوا خفیہ شہر دریافت، کس خطرناک منصوبے کے تحت بسایا گیا ،ترک کیوں کیا گیا؟جانیں حیران کن تفصیلات
ایک چھپا ہوا شہر جو تقریباً 100 فٹ برف کے نیچے دفن تھا پہلی بار منظر عام پر آیا ہے۔ اس کا انکشاف حیرت انگیز خفیہ دستاویزات میں ہوا ہے۔ یہ شہر دراصل ایک خفیہ فوجی اڈہ تھا جو سرد جنگ کے دور میں بنایا گیا تھا۔ اسے کیمپ سینچری کے نام سے جانا جاتا تھا اور 1959 میں گرین لینڈ کے ایک گلیشیئر کے نیچے امریکی فوجی انجینئرز نے تعمیر کیا تھا۔ “برف کے نیچے شہر” کہلانے والا یہ بیس 9800 فٹ پر پھیلی 21 باہم جڑی ہوئی سرنگوں پر مشتمل تھا۔ مرر کے مطابق اگرچہ اسے سائنسی تحقیق کے مرکز کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن اس کا اصل مقصد دہائیوں تک راز میں رکھا گیا۔...
سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس...
یونان میں 2 ہزار سال قدیم سنگِ مرمر کا ایک مجسمہ کچرے کے بیگ سے دریافت کیا گیا ۔ یہ غیر معمولی واقعہ یونان کے شہر تھیسالونیکی میں پیش آیا جہاں 2 ہزار سے زائد پرانے ایک خاتون کے سنگ مر مر کے مجسمے کو کچرے کے بیگ میں برآمد کیا گیا ہے۔ یہ مجسمہ 31 انچ کا تھا، تاہم اس کا سر غائب تھا۔ مجسمے کو کچرے سے نکال کر مقامی حکام کے حوالے کرنے والے شخص نے اس کی اطلاع دی تھی۔ حکام نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے رابطہ کر کے مجسمے کا تجزیہ کروایا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ مجسمہ ہیلینسٹک دور کا ہے، جو تقریباً 320 سے 30 قبل مسیح تک...
مصر کو ایک پراسرار سرزمین کہا جاتا ہے کہ جہاں ہزاروں برس پرانے متعدد راز آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر سائنسدانوں نے وہاں کچھ ایسا دریافت کیا ہے جسے مصر میں ہزاروں برسوں سے کبھی دیکھا نہیں گیا تھا۔انہوں نے جنوب مشرقی مصر میں لگڑ بھگے کو دیکھنے کا انکشاف کیا ہے اور یہ 5 ہزار برسوں میں پہلی بار ہے جب اس جانور کو مصری سرزمین میں دیکھا گیا۔مصر کی الزہرہ یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات Adbullah Nagy نے بتایا کہ ‘پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا مگر پھر میں نے لگڑ بھگے کے مردہ جسم کی تصاویر اور ویڈیوز کو دوبارہ چیک کیا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘شواہد کو دیکھنے کے بعد میں دنگ رہ گیا،...
اسلام آباد(نیوز ںڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں۔ کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔او جی ڈی سی ایل نے خط...
واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
محمد عمران: اٹک میں دریائے سندھ کی 32 کلومیٹر طویل پٹی میں 28 لاکھ تولے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت 8 سو ارب روپے بتائی گئی ہے۔ ضلعی تحصیلوں میں گیس اور آئل کے ذخائر کے علاوہ جیولوجیکل سروے رپورٹ کے مطابق اٹک میں سونے کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد کے مطابق یہ سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی سستی کے باعث ایک مخصوص مافیا دریائے سندھ کے کنارے مشینوں سے سونا نکالنے میں مصروف ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اُن کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کی غفلت پر سوالات اٹھتے ہیں...
کوپن ہیگن:طبی ماہرین کی جانب سے نیند کے فوائد پر حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جو نہ صرف جسمانی توانائی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مطابق گہری نیند کے دوران دماغ اپنی صفائی کے عمل کو فعال کرتا ہے، جس سے فاضل مواد کو خارج کیا جاتا ہے جو دن بھر کے کام کے دوران جمع ہو جاتا ہے۔ محققین نے norepinephrine نامی ایک مالیکیول کی شناخت کی ہے جو دماغی صفائی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ نیند کے دوران، دماغ ہر 50 سیکنڈ میں اس مالیکیول کی ننھی لہریں خارج کرتا ہے۔ یہ مالیکیول دماغ کی شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے...