2025-04-15@06:53:07 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی»:
بنگلادیشی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کے الزامات ہیں، ٹیولپ صدیق اب بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینے کا الزام ہے، نیز شیخ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلے کے کیس میں بھی ٹیولپ صدیق...
بنگلادیشی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کاالزام ہے۔ موجودہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ حسینہ واجد کی حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینےکا الزام ہے۔ اس کے علاوہ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلےکےکیس میں بھی ٹیولپ صدیق نامزد ہیں۔ کرپشن الزامات پر ٹیولپ صدیق نے جنوری میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ٹیولپ صدیق نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر...
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بھی وقف بل پیش کرنے کیلئے بی جے پی کی تنقید کی ہے اور بی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ سے وقف ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلم سماج کے لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں۔ کولکاتا، حیدرآباد، ممبئی سمیت ملک کے الگ الگ مقامات پر وقف بل کے خلاف مسلم تنظیمیوں نے احتجاج کیا ہے۔ اس درمیان وقف ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف جمعرات کو سپریم کورٹ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی جانب سے عرضی داخل کی...
بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، یہ کارروائی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر آزادی پسند کشمیریوں اور ان کے اہلخانہ کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں...
ریاض احمدچودھری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث نکلے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اقتدار کی ہوس نے مودی کو اندھا کر دیا جس کے باعث مودی نے مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔حال ہی میں بھارت کی ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین کے جرائم سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق 151عوامی نمائندوں کو خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان 151 عوامی نمائندوں میں 16 کے خلاف عصمت...
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے بدھ کی صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا، جس کے لیے گزشتہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے زبردست انتخابی مہم چلائی گئی۔ گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت سے دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور وہ تیسری بار بھی کامیاب ہونے کے لیے کمربستہ ہے۔ ادھر بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے رہنما وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش ہے کہ وہ ملکی دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کر لیں۔ نئی دہلی کے انتخابات خواتین کے لیے جیک پاٹ، دیگر مسائل...
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔ پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے...
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں کو انکے والد نے مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کی خبریں چلائیں تھی تاہم انکے والد طوفانی سروج نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے خبروں کی ترید کردی۔ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے تاہم اس پر بات چیت جاری ہے لیکن منگنی کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر...
طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...