دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز

کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔

پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو پانی سسٹم کو اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے اور فوری نمٹنے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے جزوی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا۔ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن پانی کی کو پانی پر بجلی

پڑھیں:

کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی معطلی، کے الیکٹرک کا بیان سامنے آگیا

کراچی: کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی معطلی پر کے الیکٹرک کا بیان سامنے آگیا ہے۔

زرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق شہر کے چند محدود علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی نارمل ہے۔

تاہم لسبیلہ اور بلدیہ میں سپلائی مکمل بحال ہونے میں وقت درکار ہے، مزید مدد کے لیے 118، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبرتھی کہ کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے، جس کی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کورنگی لیاری، کھارادر، ڈیفنس، ائی آئی چندریگر روڈ، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور جیکب لائن پر بجلی معطل ہوگئی ہے۔

ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز،ایئرپورٹ گرڈ کے33 فیڈرز، گارڈن گرڈ کے 40 فیڈرز، نارتھ کراچی گرڈ کے 33 فیڈرز،جیکب لائن کے47 فیڈرز، جیل روڈ گرڈ کے28 فیڈرز، اورنگی گرڈ کے38 فیڈرز،محمود آباد گرڈکے 16 فیڈرز،کورنگی ایسٹ گرڈ کے40 فیڈرزٹرپ کرگئے۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ اے گرڈ کے23 فیڈرز، اولڈ گولیمار گرڈ کے31 فیڈرز، ولیکا گرڈ کے33 فیڈرز، ڈیفنس گرڈ کے54 فیڈرز، ہاورن آباد گرڈکے38 فیڈرز، شادمان گرڈ کے27 فیڈرز، کلفٹن گرڈ کے38 فیڈرٹرپ کرگئے۔

لالازار، ایلنڈرگرڈ کے53 فیڈرز، سائٹ گرڈ کے67 فیڈرز، کورنگی سائوتھ کے 24 فیڈرز، اولڈ ٹاون گرڈکے35 فیڈرز، کریک سٹی گرڈ کے27 فیڈر ٹرپ کرگئے۔

کے الیکٹرک کے شہر میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپنگ کی وجہ سے 23 گرڈ اسٹیشن کے 400 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی بحال: کراچی کو دھابیجی سے متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پاور ڈویژن کا نوٹس
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
  • کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی معطلی، کے الیکٹرک کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی کو بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ
  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل
  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
  • کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے، شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند