2025-03-17@04:29:11 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«بوگی میں»:
ROHRI: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں۔ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جبکہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنز پر روک دیا...
پشاور: رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔ فیصل کریم کنڈی نےخط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ متن میں ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے...
فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان نے واردات کس طرح انجام دی؟ کب کیا ہوا؟ ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، ملزم کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئِے تھے، 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے، بیرونِ ملک سے منشیات منگوانے پر 2019ء میں کسٹم نے ارمغان پر مقدمہ درج کیا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کے مقدمے میں ملزم ارمغان نے ضمانت کروا لی...
روس کے معروف فلسفی اور تھیوریشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا یونی پولر ورلڈ آرڈر سے ملٹی پولر ورلڈ آرڈر کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ایران اور روس جیسے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ تاریخ کے اس فیصلہ کن موڑ پر آپس میں متحد ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے فلاسفر اور تھیوریشن الیگزینڈر دوگین نے بین الاقوامی جیوپولیٹیکل حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی، نئے ورلڈ آرڈر میں ایران اور روس کا مقام اور امریکہ کی خارجہ سیاست میں گہری تبدیلیوں جیسے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی اسٹریٹجی میں رونما ہونے والی بنیادی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سندھ کی 2گیس فیلڈز سے کروڑوں روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گئی، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارے پیٹرولیم ڈویژن کے ماتحت سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی انتظامیہ نے ضلع سانگھڑ کی دو گیس فیلڈز سنجھورو اور رحمان کو آف اسپیسیفک گیس کی مد میں ایک ارب 70کروڑ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی، دونوں گیس فیلڈز نے ایس ایس جی سی ایل کو ایک ارب 3کروڑ روپے ادا کئے۔ اس طرح دونوں گیس فیلڈز نے ایس ایس جی سی ایل کو 67کروڑ روپے ادا نہیں کئے ۔ انتظامیہ کو ستمبر 2023میں آگاہ کیا گیا جس...