2025-03-29@16:51:14 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«برطانیہ کے فیصلے»:
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق نیو یارک کی عدالت کے فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہو گئی ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا ہے تاہم جج نے وائس آف امریکا کی بحالی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے...

والدکی موجودگی میں بھائی کا بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے، قتل کیس میں عدالت کے ریمارکس
صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو پانی پلانا اس کو مزید سنگین بناتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس خاتون کے قتل کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازی مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں۔ انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا...
رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔انتظامیہ...

پاکستان اورآئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے‘ فضل الرحمن( مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری)
پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں توشہ خانہ ایکٹ 2024ء پر نظر ثانی کیلئے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین، ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے 86 پائلٹس کے لائسنسز کی توثیق میں 2 سال توسیع کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق 2025ء میں نئے پائلٹس کی شمولیت...
جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) ماہرین نے عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سیاسی انتقام پر مبنی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے خلاف دیے گئے 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر جرمن خبر رساں ادارے "ڈی ڈبلیو" کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ سیاسی فیصلے ملک میں قانون کی عملداری اور جمہوری روایات کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں اور حالیہ فیصلہ بھی سیاسی انتقام پر مبنی ہے، کیونکہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو فیصلہ تین...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلہ کی دھجیاں اڑادیں، گیس سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کو 29 ارب 65 کروڑ روپے کی گیس فراہم، ایس ایس جی ایل انتظامیہ کی جانب سے ماضی میں بھی معاہدے کے علاوہ گیس فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے 23اپریل 2018کو فیصلہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک گیس اور ایل این جی کی فراہمی کے گیس سیل ایگریمنٹ کے لئے 15دن کے اندر پروسیس شروع کریں، لیکن اس کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے سال 2022-23کے دوران کے الیکٹرک کو جنریشن پلانٹ کے لئے گیس سیل...
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...