2025-02-21@19:41:30 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«ایف آئی اے اہلکار»:

    ---فائل فوٹو گزشتہ 3 سال میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 51 ایف آئی اے اہلکار برطرف ہوئے، 2022ء میں 6، 2023ء میں 4 اور 2024ء میں 41 ایف آئی اے اہلکار برطرف کیے گئے۔وزارتِ داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف عمل میں لائی گئی کارروائیوں سے متعلق تحریری جواب سینیٹ کے اجلاس میں جمع کروا دیا۔وزارتِ داخلہ کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جون 2023ء کے کشتی حادثے کے بعد 7 مقدمات درج ہوئے اور 27 ایف آئی اے اہلکار گرفتار ہوئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم، این سی سی آئی اے فعالوفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن...
    وزیراعظم نے یونان کشتی حادثے کی سست تحقیقات پر سربراہ ایف آئی اے کی چھٹی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے فارغ کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے کے ایک...
    ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل...
    انسانی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 13 اہلکاروں کو برطرف اور ویزا فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن اسکیموں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم اے پی پی کے مطابق کریک ڈاؤن وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایجنسی کے اندر احتساب اور اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ایک سماعت کی جس کے بعد فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو برطرف...
    ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات دے دیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات تھے، یہی سے 37 اہلکار وں کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے نے گجرات، حافظ آباد سے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا...
    گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان اہلکاروں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے کشتی حادثے کے متاثرین کو ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر کلیئر کرنے میں کردار ادا کیا۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے علاوہ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر تعینات 6، 6 اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق، ترکیے اور لیبیا کے بعد موریطانیہ انسانی اسمگلنگ کے لیے نیا اور تیسرا روٹ بن چکا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں نے مارچ 2024 میں موریطانیہ میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں، جہاں پہلے سیف ہاؤسز قائم کیے گئے...
    سٹی42: مراکش کشتی سانحہ کی تحقیقات کے نام پر  ایف آئی اے نے 20 اہلکاروں کی تحقیقات شروع کرنے کی تشہیر کروا دی، گرفتار ایک بھی نہ کیا، گجرات سے  دو  معمولی ایجنٹ گرفتار کئے گئے اور ساتھ ہی یہ بتایا گیا کہ یونان کشتی حادثہ کے تمام سمگلر بھی آج کل مراکش میں ہی پہنچے ہوئے ہیں۔ مراکش میں غیرقانونی امیگرنٹس کی کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں 44 پاکستانیوں کی اموات کے بعد پاکستان مین ایف آئی اے کے 20  اہلکاروں کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ان اہلکاروں نے غیر قانونی امیگرنٹس کو ڈنکی مین سوار ہونے کے لئے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت کیونکر دی تھی۔ پاکستان مین مراکش ڈِنکی سکینڈل کی تحقیقات کے...
    مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں تحقیقات جاری ہیں، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کشتی حادثہ کے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلئیرنس کی تھی، فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔ تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں،...
    انسانی اسمگلروں سے رابطے کے الزام میں گرفتار وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 16 اہلکاروں کی ضمانت منظور ہوگئی۔یونان کشی حادثے کے بعد گرفتار کیے گئے 16 ایف آئی اے اہلکاروں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔فیصل آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے اہلکاروں کو ضمانت رہا کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے انسانی اسمگلروں سے رابطوں کا انکشافیونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئر پورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑانکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جن میں سے 16 کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ایف آئی اے اہلکاروں کو انسانی اسمگلروں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا...
    یونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی اسمگلروں سےتعاون کرنے کی عوض پیسوں کی ڈیل کی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعےانسانی اسمگلروں سے ڈیل کی۔انکوائری کے مطابق ایف آئی اے عملے نے انسانی اسمگلروں سے فی مسافر کلیئرنس کے عوض 25 ہزار روپے کی ڈیل کی اور 4 نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے گزارنے کے عوض 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔تحقیقات کے مطابق الزامات کی زد میں آنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے...
۱