2025-04-15@08:13:30 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«ایرانی جوہری مسئلے»:
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہی واحد درست راستہ ہے۔ چین امن مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا سفارتی حل جلد از جلد طے پانے کو فروغ دیتا رہے گا جس میں تمام فریقوں کے جائز خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جس نے یکطرفہ طور پر جے سی پی او اے سے دستبرداری اختیار کی اور موجودہ صورتحال پیدا کی، امریکہ کو سیاسی خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی احترام کی بنیاد...
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ سے کُھلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری مذاکرات کے مطالبے کے خط کے جواب میں ایران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ...
چین کی ثالثی ایرانی جوہری مسئلے کے پرُ امن حل کی مخلصانہ کوشش ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین، ایران اور روس کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس نے بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر عوامی توجہ حاصل کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے درمیان کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق، جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ بیجنگ اجلاس ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لئے ایک مفید کوشش ہے۔ سروے میں 89.8 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں، طاقت کی دھمکیوں اور زیادہ...
بیجنگ :چین ، روس اور ایران کا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ اجلاس کی صدارت چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو نے کی جبکہ روس کے نائب وزیر خارجہ سر گئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس اجلاس میں چین، روس اور ایران کے درمیان جوہری امور اور پابندیوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تینوں ممالک نے تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تینوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ باہمی احترام پر مبنی سیاسی، سفارتی روابط اور بات چیت ہی واحد موثر اور قابل عمل انتخاب ہے۔ تینوں فریقوں...
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی سے ملاقات کی جو ایران کے جوہری مسئلے پر ، چین-روس ایران اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ میں موجود تھے ۔ وانگ ای نے ایران کے جوہری مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے حوالے سے چین کی جانب سے پانچ تجاویز پیش کیں۔جمعہ کے روز چینی میڈیاکے مطا بق ان نکات میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے، تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دینا چاہیے اور طاقت کے استعمال اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔ دوسری یہ کہ طاقت اور ذمہ داریوں...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر بیجنگ میں چین روس ایران اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہو گا ۔ بدھ کے ورزانہوں نے بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو اس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی شرکت کریں گے۔ Post Views: 1
واشنگٹن:امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک پیچھے دھکیل سکتا ہے لیکن اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہیں، تاہم اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) جمعے کے روز قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ گیا تو اس کافوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ''خطے میں وسیع تر جنگ‘‘ چھڑ سکتی ہے۔ عباس عراقچی کہا کہ اگر اسرائیل اور امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف کوئی عسکری کارروائی کرتے ہیں تو یہ ''امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک ہوگی۔‘‘ ایران کے اعلیٰ فیصلہ سازوں میں یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایرانی جوہری تنصیبات...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار دنیا کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ(ایرانی)جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتے، اگر انھوں نے حاصل کر لیے تو پھر سب ہی انھیں حاصل کر لیں گے اور اس کے بعد ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔(جاری ہے) امریکی صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران سے متعلق معاملات اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔ انھوں نے یہ بات جمعرات کے روز وائٹ ہاس میں صحافیوں کو دیے گئے ایک بیان میں کہی۔امریکی صدر سے...