2025-02-26@18:53:49 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«اہلیہ سنیتا»:

    بالی وڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے حقائق سامنے آگئے ہیں۔ اداکار گووندا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ 6  ماہ قبل گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا میں اختلافات ہوگئے تھے اور سنیتا نے علیحدگی کی درخواست بھی دائر کردی تھی، تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کی بیٹی نے گووندا کے گھر 20 دن تک بطور ملازمہ کام کیوں کیا؟ وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں اب ایک ساتھ رہتے ہیں، جو نیو ایئرنائٹ پر ایک ساتھ نیپال گئے، انہوں نے ایک ساتھ ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا بھی کی ہے۔ گووندا کے وکیل نے کہا کہ...
    گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا، مبینہ طور پر شادی کے 37 سال بعد طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ان قیاس آرائیوں کے درمیان گووندا نے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب ایک میڈیا ادارے کے نمائندے نے گووندا سے ان کی شادی میں دراڑ کا دعویٰ کرنے والی مختلف رپورٹس کی سچائی کے بارے میں پوچھا تو ہیرو نمبر ون اسٹار نے تفصیلات میں جائے بغیر اپنا جواب مختصر رکھا اور کہا کہ ’صرف کاروباری باتیں ہو رہی ہیں، میں اپنی فلمیں شروع کرنے کے مراحل میں ہوں۔‘۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ سنیتا نے طلاق کی افواہوں کے بارے میں بھارتی میڈیا ادارے کے پیغام کا جواب نہیں دیا۔ جب...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی۔ جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔ خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں۔ ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ...
    بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق اس علیحدگی کا سبب بنا ہے تاہم، گووندا یا سنیتا کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ پر 12 گھنٹےدیر سے پہنچنے والے گووندا اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟ چند ہفتے پہلے ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوہر اور بچوں کے بغیر اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اکیلے ہی اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے دن وہ صبح مندر جاتی ہیں اس کے بعد شام کے 8 بجتے ہی شراب کی بوتل کھولتی ہیں۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ انہیں شراب نوشی بےحد پسند ہے وہ ساری زندگی بچوں کے ساتھ مصروف رہیں مگر اب کیونکہ بچے بڑے ہوچکے ہیں تو وہ اکیلے وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پینے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل گووندا کی بیوی سنیتا کا یہ بیان وائرل ہوا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور گووندا کے درمیان کوئی دوری نہیں اور کوئی بھی انہیں جدا نہیں کر سکتا۔ A post common by Ssunita Ahuja (@sunita.ahuja.7583) سنیتا نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر تنقید...
    اسپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق کی باز گشت نے زور پکڑ لیا۔ بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ قیاس آرائیوں نے اسوقت جنم لیا جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔ بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا کچھ عرصے سے ایک دوسرے کیساتھ نہیں دیکھا گیا...
۱