2025-02-11@07:46:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«انکوائری کمیشن کے قیام»:

    ڈپٹی کمشنر صادق آباد خرم پرویز نے گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صادق آباد کے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال میواتی کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے چار ملازمین مختلف سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کے ٹائر پنکچر کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی سرکاری گاڑی سے اتر کر ملازمین کو گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے دکھایا گیا، حالانکہ ان میں سے کئی گاڑیاں ایسی تھیں جن کے ڈرائیور اس وقت بھی ان میں موجود تھے۔ ملازمین نے احکامات کی تعمیل میں نوکیلی...
    بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ای او بی آئی فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے معاملےپر نیب نے ای او بی آئی چیئرمین سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈزمیں کرپشن اورخردبردہونے کے معاملےپرنیب نےملک ریاض اور دیگر کےخلاف ایک اورانکوائری شروع کردی ہےنیب نے چیئرمین ای او بی آئی کو خط لکھ کر معاملے کی معلومات طلب کرلیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کتنے ملازمین کورجسٹرڈ کیا گیا؟بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈز کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی؟نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نےچیئرمین ای او بی آئی کوآج طلب کررکھاہے۔...
    اپنے شوہر کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے موقع پر میلانیا ٹرمپ نے اپنی کریٹو کرنسی متعارف کرا کر سب کو حیران کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرپٹوکرنسی متعارف کرانے کو ابھی ایک دن بھی گزرا تھا کہ ان کی اہلیہ بھی ان کے مقابلے میں آگئیں۔ کل سے امریکا کی خاتون اوّل ہونے والی میلانیا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرپٹوکرنسی لانچ کرنے سے متعلق بتایا۔ "آفیشل میلانیا میم" کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے سولانا بلاکچین پر بنایا اور ٹریک کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کوائن مارکیٹ کیپ ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کی میم کوائن کی...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ میں انٹری ہو گئی ٹرمپ نےکوائن لانچ کردیا جس کا نام ٹرمپ ڈالر رکھا ہے۔دوروز میں ہی کوائن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب ڈالرتک پہنچ گئی،خبرایجنسی کے مطابق کرپٹو کر نسی اوربلاک چین پلیٹ فارم سولانانے کوائن کوتیارکیا، خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ لانچ کےوقت 20کروڑ سکے ہی جاری کیے،اگلے 3 سالوں میں مجموعی سپلائی کوایک ارب سکوں تک بڑھایاجائے گا۔ سوشل پلیٹ فارم اور ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سکے کی نقاب کشائی کی، جسے کسی خاص شخصیت، تحریک یا وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکے کی آفیشل ویب سائٹ پر جولائی 2024ء...
    پیرس( نیوز ڈیسک)فرانس میں مقیم 11 سالہ پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔فرانس میں مقیم پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرانس کے مشہور سیاحتی شہراینسی میں ہونے وا لی فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ میں اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ عمر ظفر کی عمر گیارہ سال ہے ۔ انہوں نے11سے13سال کی عمر کے بچوں کی چیمپین شپ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چمپین شپ میں عمر ظفر نے سنگل گیم میں بھی شکست نہیں کھائی ۔ عمر ظفر مشہور سابق بیورو کریٹ داکٹر طفر اقبال قادر کے پوتے ہیں ۔ عمر کے والد شعیب بن ظفر...
    اسلام آباد:نامعلوم شرپسندعناصر نے سدھنوتی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے مکان کورات کے اندھیرے میں آگ لگادی۔جس سے قیمتی سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ سدھنوتی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا قصوربس اتناہے کہ میںنے ہمیشہ حق سچ بات کی اور غریبوں کے مسائل کواجاگرکرتے ہوئے ان کی آواز کو ارباب اختیارتک پہنچایا۔چندعناصر نے سیاسی عنادمٹانے کیلئے میرے قیمتی مکان کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا دی جس سے میرا70لاکھ روپے سے زائد کاقیمتی سامان جل گیا۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شرپسندعناصر کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
۱