2025-04-15@23:35:30 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«انٹرنیشنل فوڈ چین»:

    راولپنڈی میں تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  پبلیک سیکورٹی اہم ایشو ہے، ریسٹورنٹ کمرشل ایریاز میں ہیں جہاں ہزاروں کہ تعداد میں خواتین بچے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  راولپنڈی میں نہایت محفوظ ماحول رہا ہے اور یہاں انٹرنیشنل فوڈ چینز کمرشل ایریا میں ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول ہر صورت پُرامن رہے اور یہ ہماری بھی بلکہ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ خالد ہمدانی نے بتایا کہ 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر ڈنڈے تھام کر انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر گئے، جہاں عملے اور فیملیز کو ہراساں کیا۔ سی سی ٹی وی...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی فاسٹ فوڈ چین کی برانچ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی گروہ میں سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر...
    راولپنڈی: پولیس نے احتجاج کی آڑ میں انڑنیشنل فوڈ چین میں گھس کر فیملیز اورعملے کو ہراساں کرکے خوف پھیلانے میں ملوث 10 ملزمان کوگرفتارکرلیا اور پولیس نے دعویٰ کی اہے کہ مرکزی ملزم ٹک ٹاکر ہے جنہوں نے ٹک ٹاک بناکر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ گھناؤنا عمل کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں 13 اپریل کی شب  چند شر پسند عناصر راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں انڑنیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے خواتین، بچوں اورعملے کی موجودگی میں ہنگامہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والےگرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔   غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں ڈنڈا بردار ملزمان نے داخل ہوکر توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس دوران خواتین، بچوں اور ریسٹورینٹ کے عملے کو ہراساں کیا تھا۔اس کے علاوہ مشتعل افراد نے ریسٹورینٹ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے۔ میری یہ قربانی دنیا کو بچانے کیلئے ضروری ہے" نشے میں دھت لڑکی نے اپنی دونوں آنکھیں نکال دیں واقعے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور 4 افراد کی شناخت...
    اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے...
    اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔ مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
      میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔اس سے قبل میرپورخاص میں غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمے میں گرفتار 36 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ راولپنڈی : غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 36 ملزمان میں سے 22...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز ’کے ایف سی‘ کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔ حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے...
    فوٹو اسکرین گریب راولپنڈی کے علاقے صدر میں غیرملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے برانچ میں بیٹھے شہریوں سے بھی گالم گلوچ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔  قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی اور ملک کی معروف فوڈ چین کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت نامور کرکٹرز اور ابرارالحق سمیت نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت پشاور زلمی کی جانب سے انضمام الحق جبکہ فوڈ چین کی جانب سے عمران اعجاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایک سال کے لیے طے پایا ہے، تاہم اسے پانچ سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب میں سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف سعودی فوڈ چین نے پاکستان میں اپنی برانچز کھولنے کا اعلان کردیا ، ،جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔ پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی عرب آئی ٹی خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجودگی کے دوران آگاہ کیا ہے کہ سعودی فاسٹ فوڈ کمپنی ’البیک‘ نے پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور توقع ہے کہ وہ بڑے شہروں میں اپنی فرنچائز کھولے گی۔ نجی اخبار میں شائع اے پی پی کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے البیک کے پلانٹس کا دورہ کیا، اور وہاں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران، البیک نے تصدیق کی کہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے بعد پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا اس کا منصوبہ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ہفتے کو اس حوالے سے جاری پریس ریلیز...
    بین الاقوامی تجزیہ نگار بیجنگ کی جانب سے جاپانی سی فوڈ پر پابندی کے خاتمے کے اشاروں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ 18جنوری 2025 کو جاپانی وزیر زراعت تاکو ایتو اور چینی وزیر زراعت ہان جن کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی تھی جو خطے میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز بتائی جارہی ہے۔ شمال مشرقی ایشیا ریجن کے مخصوص تزویراتی پس منظر میں یہ خبر اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے کہ جاپان کی جانب سے بحر الکاہل میں ٹریٹڈ پانی کا قضیہ چین اور جاپان کے درمیان تاحال حل طلب تھا۔ تفصیلات کے مطابق سنہ2011 میں جاپان کے فوکوشیما دائی ایچی نیوکلیئر پلانٹ پر زلزلے اور سونامی...
۱