2025-04-12@17:27:44 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«انسانی ہڈیاں»:

    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کو طلب کرلیا اور موقع پر ہی ضابطے کی کارروائی کے بعد ملنے والی انسانی ہڈیاں ایدھی سرد خانے منتقل کر دیں ۔(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع چرواہے نے دی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ قریبی قبرستان سے کسی جانور نے قبر سے کچھ انسانی ہڈیاں نکالی ہوں۔ تاہم ،اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور تکنیکی مسائل کے باعث نو ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دونوں خلا باز 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے تام ان کی واپسی تاحال نہ ہوسکی۔ تاہم اب ان کی واپسی کیلئے حال ہی میں ایک خلائی طیارہ کریو-10 بھیج دیا گیا ہے جس کی امید ظاہر کی جا رہی ہے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آجائیں گے۔ مگر اتنے ماہ تک خلا میں وقت گزارنے کے بعد دونوں خلابازوں کی زمین پر واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مہینوں خلا میں رہنے کے بعد خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور میں ”بیبی فٹ“ (Baby...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اسپین میں سائنس دانوں نے ایک ایسے چہرے کی ہڈیاں دریافت کی ہیں، جو انسانی خاندان کی آج تک نامعلوم کسی نسل کا ہو سکتا ہے۔ جریدے نیچر میں بدھ کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ ہڈیاں تقریباً 1.1 ملین سے 1.4 ملین سال پرانی ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ چہرہ ایک بالغ شخص کا ہے، جسے ''گلابی‘‘کا نام دیا گیا ہے اور یہ مغربی یورپ میں دریافت کیا گیا قدیم ترین چہرہ ہے۔ اس کا نام انگریزی زبان کے راک بینڈ پنک فلائیڈ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ اس چہرے کے اوپری جبڑے کی ہڈی اور گال کی جزوی...
    لاہو ر: صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8...
    لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8 متاثرین کو کچھ دیر میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، 2 نرسوں کے ہڈی...
    وزارت خوراک نے کہا ہے کہ حکومت کا چین کے ساتھ گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے لیے گدھوں کا ذبح خانہ گوادر میں قائم کیا گیا ہے، جس نے باقاعدہ کام کاآغاز کر دیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں وزارت خوراک کے حکام نے جمعرات بتایا کہ چین کے ساتھ گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ایک چینی کمپنی گوادر میں تمام متعلقہ آپریشنز سنبھالے گی اور گدھوں کا ذبح خانہ بھی یہاں ہی قائم کیا گیا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی نے سوال کیا کہ زندہ گدھے چین...
۱