2025-04-17@06:19:19 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«امریکی ایلچی»:
روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹ کوف بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔ ماسکو میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیسکوف نے صدارتی ایلچی کی روسی آمد کی تصدیق کی تاہم اس بات کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی کہ آیا وِٹکوف روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اگر ایسی ملاقات ہوتی ہے تو عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے وِٹکوف کے روس کے دورے کے بارے میں اطلاع دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی اور پوٹن کی تیسری آمنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی ’فیک نیوز‘کی شدید مذمت کی ہے، جن کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر کے ایلچی کو ملاقات کے لیے 9 گھنٹے کا انتظار کرایا۔ وائٹ ہاؤس کی سینیئر ترجمان جیکوئی ہینرچ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹیلی ویژن چینل ’ سکائی نیوز‘ کی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کو ملاقات کے لیے 9 گھنٹے طویل انتظار کروایا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ کوئی انتظار نہیں کروایا گیا تھا۔ بہت نتیجہ خیز ملاقات تھی۔ معاملات تیزی سے اور موثر انداز میں آگے...
امریکی صدر کے نمائندے آدم بوہلر نے حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کوئی "اسرائیل کا ایجنٹ" نہیں جو اس کی ہر بات مانے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی آدم بوہلر نے کہا کہ حماس سے بغیر کسی ثالث کے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔ امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ امریکی اور دیگر یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنانے کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست مذکارات جاری رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حماس نے پانچ سے دس سالہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، جس میں وہ ہتھیار ڈال کر سیاسی طاقت سے بھی دستبردار ہو جائیں گا۔ آدم بوہلر نے کہا کہ ان مذاکرات کا...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
اپنے ایک جاری بیان میں لبنان کے صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ ہمارا مورگن اورٹیگاس کے خیالات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ان کا اپنا زاویہ نگاہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" سے نائب امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ امور "مورگن اورٹیگاس" نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نجیب میقاتی نے کہا کہ امریکہ رواں مہینے کی 18 تاریخ تک جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلاء کو مکمل کروائے۔ اسرائیل کو ہمارے علاقوں اور دیہاتوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے سے روکے۔ نیز اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد اور بلیو بارڈر لائن پر بحران کو حل کروائے۔ نجیب میقاتی نے کہا کہ بین الاقوامی فیصلوں پر عمل درآمد کا عزم خطے اور خاص طور...
حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی اتحاد نے بیروت میں جاری ہونیوالے امریکی ایلچی کے بیانات کو لبنانی خودمختاری میں واضح مداخلت اور تمام سفارتی آداب کے منافی قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ وابستہ پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے سربراہ محمد رعد نے مشرق وسطی کے لئے امریکی نائب ایلچی مورگن اورٹاگس کے بیانات کو نفرت، بغض اور غیر ذمہ داری کا پلندہ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد رعد نے تاکید کی کہ مورگن اورٹاگس کے بیانات لبنانی قومی اتفاق رائے پر مبنی ایک قومی تحریک کے خلاف جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے ذریعے امریکی ایلچی نے لبنانی خود مختاری میں واضح...
مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم سے مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات کی. اسرائیلی میڈیا کے مطابق وٹکوف اور نیتن یاہو کے درمیان ممکنہ طور پر غزہ جنگ بندی اور اسکے اگلے مرحلے پر بات چیت ہوئی. اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹیجک امور رون ڈرمر کے ہمراہ غزہ پٹی کی نیٹزارن راہداری کا دورہ بھی کیا. واضح رہے کہ اسٹیو وٹکوف دو دہائیوں میں غزہ پٹی کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی عہدیدار ہیں.
ویب ڈیسک — امریکہ کے مشرق وسطی کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف بدھ کو اسرائیل میں حکام کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی اور معاہدے کے اگلے مرحلے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ دورے سے پہلے بات کرتےہوئے وٹکوف نے معاہدے پر مناسب عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا جو 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد عمل میں آیا ہے۔ معاہدے کے تحت پہلے ہی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے اسرايئل سے اغوا کیے گئے سات یرغمالوں کو رہا کردیا ہےاور اسرائیلی جیلوں سے 300 فلسطینی قیدی رہا کردیے گئے ہیں۔ آئندہ دنوں میں دونوں اطراف سے مزید افراد کی رہائی عمل میں آئے گی۔ وٹکوف کا دورہ ایسے وقت پر ہورہا...
ویب ڈیسک—مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق بات چیت کے لیے اسرائیل جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ اسٹیو وٹکوف بدھ کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ خصوصی ایلچی نے دورے سے قبل کہا ہے کہ معاہدے پر درست انداز میں عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے درمیان رواں ماہ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت 15 ماہ سے جاری لڑائی کے مستقل خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ معاہدے کے تحت حماس نے اب...