2025-03-19@08:40:12 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«اضلاع میں مطلع جزوی ابر ا لود رہنے»:

    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرابرآلود رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،باجوڑ،مہمند،تورغر،بٹگرام،ہری پورمیں تیز بارش کاامکان ہے،  مانسہر ہ،ایبٹ آباد،صوابی،مردان،پشاور،چارسدہ،نوشہر ہ،کوہاٹ میں بھی بارش کاامکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہنگو،کر ک،لکی مروت،بنوں،خیبر،اوکزئی،شمالی وجنوبی وزیرستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرہ گرہ میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،  بالا کوٹ 5،سید و شریف اور بنوں میں تین تین ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ دیر میں دو جبکہ ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  
    راولپنڈی کےتھانہ بنی کے علاقے میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا گیا، بچی  تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔  رپورٹ کے مطابق تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی  نے نوٹس لے کر  ایس پی راول سے رپورٹ طلب کی اور  ڈی ایس پی وارث خان کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔  واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج ہسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے اساتذہ...
    ڈی آئی خان:  دو روز قبل علاقہ گومل سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوٹ اعظم سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق سمیع اللہ عرف پپو کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کی گولیوں  سے چھلنی لاش نزدیکی گاؤں سے ملی۔ پولیس کے مطابق مغوی اہلکار کی لاش کو سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ 
    اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سکندر زیب، محبوب اور مظہر اقبال شامل ہیں جن کو چھاپہ مار کر راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرتے جبکہ ملزم سکندر زیب نے خود کو سعودی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے کروڑوں روپے کا ویزا فراڈ کیا۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو سعودی عرب کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ کر بھاری رقوم ہتھیائی۔ اسی طرح، اشتہاری ملزم اولیاء خان سال 2015 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کو...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +  این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی  گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے  اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملاقات کررہے ہیں
    —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقاتوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے...
۱